مکاشفہ 5:6-6
مکاشفہ 5:6-6 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
جَب برّہ نے تیسری مُہر کھولی تو میں نے تیسرے جاندار کو یہ کہتے ہویٔے سُنا، ”آ!“ اَور میں نے ایک کالے رنگ کا گھوڑا دیکھا جِس کے سوار کے ہاتھ میں ایک ترازُو تھی۔ اَور میں نے ایک آواز سُنی جو اُن چاروں جانداروں کے درمیان سے آرہی تھی، ”ایک دِن کی مزدُوری کی قِیمت ایک کِلو گندُم، اَور ایک دینار کا تین کِلو جَو ہوگی، لیکن تیل اَور مَے کو نُقصان مت پہنچانا۔“
مکاشفہ 5:6-6 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
لیلے نے تیسری مُہر کھولی تو مَیں نے تیسرے جاندار کو کہتے ہوئے سنا کہ ”آ!“ میرے دیکھتے دیکھتے ایک کالا گھوڑا نظر آیا۔ اُس کے سوار کے ہاتھ میں ترازو تھا۔ اور مَیں نے چاروں جانداروں میں سے گویا ایک آواز سنی جس نے کہا، ”ایک دن کی مزدوری کے لئے ایک کلو گرام گندم، اور ایک دن کی مزدوری کے لئے تین کلو گرام جَو۔ لیکن تیل اور مَے کو نقصان مت پہنچانا۔“
مکاشفہ 5:6-6 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور جب اُس نے تِیسری مُہر کھولی تو مَیں نے تِیسرے جاندار کو یہ کہتے سُنا کہ آ اور مَیں نے نِگاہ کی تو کیا دیکھتا ہُوں کہ ایک کالا گھوڑا ہے اور اُس کے سوار کے ہاتھ میں ایک ترازُو ہے۔ اور مَیں نے گویا اُن چاروں جان داروں کے بِیچ میں سے یہ آواز آتی سُنی کہ گیہُوں دِینار کے سیر بھر اور جَو دِینار کے تِین سیر اور تیل اور مَے کا نُقصان نہ کر۔