مکاشفہ 7:3-8
مکاشفہ 7:3-8 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
”فِلدِلفیہؔ کی جماعت کے فرشتہ کو لِکھ: جو قُدُّوس اَور برحق ہے اَور جِس کے پاس حضرت داؤؔد کی کُنجی ہے، اَور جِس کے کھولے ہوئے کو کویٔی بند نہیں کر سَکتا اَور بند کیٔے ہوئے کو کویٔی کھول نہیں سَکتا۔ وہ یہ فرماتا ہے۔ میں تمہارے کاموں سے واقف ہُوں۔ دیکھ! میں نے تمہارے سامنے ایک دروازہ کھول رکھا ہے جسے کویٔی بند نہیں کر سَکتا۔ مُجھے مَعلُوم ہے کہ تیری طاقت کم ہے پھر بھی تُونے میرے کلام پر عَمل کیا اَور میرے نام کا اِنکار نہیں کیا۔
مکاشفہ 7:3-8 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
فلدلفیہ میں موجود جماعت کے فرشتے کو یہ لکھ دینا: یہ اُس کا فرمان ہے جو قدوس اور سچا ہے، جس کے ہاتھ میں داؤد کی چابی ہے۔ جو کچھ وہ کھولتا ہے اُسے کوئی بند نہیں کر سکتا، اور جو کچھ وہ بند کر دیتا ہے اُسے کوئی کھول نہیں سکتا۔ مَیں تیرے کاموں کو جانتا ہوں۔ دیکھ، مَیں نے تیرے سامنے ایک ایسا دروازہ کھول رکھا ہے جسے کوئی بند نہیں کر سکتا۔ مجھے معلوم ہے کہ تیری طاقت کم ہے۔ لیکن تُو نے میرے کلام کو محفوظ رکھا ہے اور میرے نام کا انکار نہیں کیا۔
مکاشفہ 7:3-8 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور فِلدِلفیہ کی کلِیسیا کے فرِشتہ کو یہ لِکھ کہ جو قدُّوس اور بَرحق ہے اور داؤُد کی کُنجی رکھتا ہے جِس کے کھولے ہُوئے کو کوئی بند نہیں کرتا اور بند کِئے ہُوئے کو کوئی کھولتا نہیں وہ یہ فرماتا ہے کہ مَیں تیرے کاموں کو جانتا ہُوں (دیکھ مَیں نے تیرے سامنے ایک دروازہ کھول رکھّا ہے۔ کوئی اُسے بند نہیں کر سکتا) کہ تُجھ میں تھوڑا سا زور ہے اور تُو نے میرے کلام پر عمل کِیا ہے اور میرے نام کا اِنکار نہیں کِیا۔