مکاشفہ 2:3-3
مکاشفہ 2:3-3 کِتابِ مُقادّس (URD)
جاگتا رہ اور اُن چِیزوں کو جو باقی ہیں اور جو مِٹنے کو تِھیں مضبُوط کر کیونکہ مَیں نے تیرے کِسی کام کو اپنے خُدا کے نزدِیک پُورا نہیں پایا۔ پس یاد کر کہ تُو نے کِس طرح تعلِیم پائی اور سُنی تھی اور اُس پر قائِم رہ اور تَوبہ کر اور اگر تُو جاگتا نہ رہے گا تو مَیں چور کی طرح آ جاؤں گا اور تُجھے ہرگِز معلُوم نہ ہو گا کہ کِس وقت تُجھ پر آ پڑُوں گا۔
مکاشفہ 2:3-3 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اِس لیٔے بیدار ہو جاؤ! اَورجو کچھ باقی بچا ہُواہے اَور ختم ہونے ہی والا ہے اُسے مضبُوطی سے قائِم کر کیونکہ میں نے تمہارے کاموں کو اَپنے خُدا کی نظر میں کامِل نہیں پایا ہے۔ اِس لیٔے جو تعلیم تُم نے پائی اَور سُنی تھی اُس پر قائِم رہ اَور تَوبہ کر۔ لیکن اگر تُو بیدار نہ ہُوا تو میں چور کی مانند اَچانک آ جاؤں گا اَور تُجھے خبر بھی نہ ہوگی کہ میں کِس گھڑی تمہارے پاس آ جاؤں گا۔
مکاشفہ 2:3-3 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
جاگ اُٹھ! جو باقی رہ گیا ہے اور مرنے والا ہے اُسے مضبوط کر۔ کیونکہ مَیں نے تیرے کام اپنے خدا کی نظر میں مکمل نہیں پائے۔ چنانچہ جو کچھ تجھے ملا ہے اور جو تُو نے سنا ہے اُسے یاد رکھنا۔ اُسے محفوظ رکھ اور توبہ کر۔ اگر تُو بیدار نہ ہو تو مَیں چور کی طرح آؤں گا اور تجھے معلوم نہیں ہو گا کہ مَیں کب تجھ پر آن پڑوں گا۔