مکاشفہ 14:3-16
مکاشفہ 14:3-16 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
لودیکیہ میں موجود جماعت کے فرشتے کو یہ لکھ دینا: یہ اُس کا فرمان ہے جو آمین ہے، وہ جو وفادار اور سچا گواہ اور اللہ کی کائنات کا منبع ہے۔ مَیں تیرے کاموں کو جانتا ہوں۔ تُو نہ تو سرد ہے، نہ گرم۔ کاش تُو اِن میں سے ایک ہوتا! لیکن چونکہ تُو نیم گرم ہے، نہ گرم، نہ سرد، اِس لئے مَیں تجھے قَے کر کے اپنے منہ سے نکال پھینکوں گا۔
مکاشفہ 14:3-16 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور لَودیکیہ کی کلِیسیا کے فرِشتہ کو یہ لِکھ کہ جو آمِین اور سچّا اور بَرحق گواہ اور خُدا کی خِلقت کا مَبدا ہے وہ یہ فرماتا ہے کہ مَیں تیرے کاموں کو جانتا ہُوں کہ نہ تُو سرد ہے نہ گرم۔ کاش کہ تُو سرد یا گرم ہوتا۔ پس چُونکہ تُو نہ تو گرم ہے نہ سرد بلکہ نِیم گرم ہے اِس لِئے مَیں تُجھے اپنے مُنہ سے نِکال پَھینکنے کو ہُوں۔
مکاشفہ 14:3-16 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
”اَور لَودِیکیہؔ کی جماعت کے فرشتہ کو لِکھ: جو آمین اَور قابلِ اِعتماد، برحق گواہ اَور خُدا کی خِلقتؔ کا مَبدا ہے، وہ یہ فرماتا ہے۔ میں تمہارے کاموں سے واقف ہُوں کہ تُو نہ تو سرد ہے نہ گَرم۔ کاش کہ تُو یا تو سرد یا گَرم ہوتا۔ پس کیونکہ تُو نہ تو سرد ہے نہ گَرم بَلکہ نیم گَرم ہے اِس لیٔے میں تُجھے اَپنے مُنہ سے نکال پھینکنے کو ہُوں۔