زبور 1:97-6
زبور 1:97-6 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب بادشاہ ہے! زمین جشن منائے، ساحلی علاقے دُور دُور تک خوش ہوں۔ وہ بادلوں اور گہرے اندھیرے سے گھرا رہتا ہے، راستی اور انصاف اُس کے تخت کی بنیاد ہیں۔ آگ اُس کے آگے آگے بھڑک کر چاروں طرف اُس کے دشمنوں کو بھسم کر دیتی ہے۔ اُس کی کڑکتی بجلیوں نے دنیا کو روشن کر دیا تو زمین یہ دیکھ کر پیچ و تاب کھانے لگی۔ رب کے آگے آگے، ہاں پوری دنیا کے مالک کے آگے آگے پہاڑ موم کی طرح پگھل گئے۔ آسمانوں نے اُس کی راستی کا اعلان کیا، اور تمام قوموں نے اُس کا جلال دیکھا۔
زبور 1:97-6 کِتابِ مُقادّس (URD)
خُداوند سلطنت کرتا ہے۔ زمِین شادمان ہو۔ بے شُمار جزِیرے خُوشی منائیں۔ بادل اور تارِیکی اُس کے اِردگِرد ہیں۔ صداقت اور عدل اُس کے تخت کی بُنیاد ہیں۔ آگ اُس کے آگے آگے چلتی ہے اور چاروں طرف اُس کے مُخالِفوں کو بھسم کر دیتی ہے۔ اُس کی بِجلیوں نے جہان کو رَوشن کر دِیا۔ زمِین نے دیکھا اور کانپ گئی۔ خُداوند کے حضُور پہاڑ موم کی طرح پِگھل گئے۔ یعنی ساری زمِین کے خُداوند کے حضُور۔ آسمان اُس کی صداقت ظاہِر کرتا ہے۔ سب قَوموں نے اُس کا جلال دیکھا ہے۔