YouVersion Logo
تلاش

زبور 3:91-13

زبور 3:91-13 کِتابِ مُقادّس (URD)

کیونکہ وہ تُجھے صیّاد کے پھندے سے اور مُہلِک وبا سے چُھڑائے گا۔ وہ تُجھے اپنے پروں سے چِھپا لے گا اور تُجھے اُس کے بازُوؤں کے نِیچے پناہ مِلے گی۔ اُس کی سچّائی ڈھال اور سِپر ہے۔ تُو نہ رات کی ہَیبت سے ڈرے گا۔ نہ دِن کو اُڑنے والے تِیر سے۔ نہ اُس وبا سے جو اندھیرے میں چلتی ہے نہ اُس ہلاکت سے جو دوپہر کو وِیران کرتی ہے۔ تیرے آس پاس ایک ہزار گِر جائیں گے اور تیرے دہنے ہاتھ کی طرف دس ہزار لیکن وہ تیرے نزدِیک نہ آئے گی۔ لیکن تُو اپنی آنکھوں سے نِگاہ کرے گا اور شرِیروں کے انجام کو دیکھے گا۔ پر تُو اَے خُداوند! میری پناہ ہے! تُو نے حق تعالیٰ کو اپنا مسکن بنا لِیا ہے۔ تُجھ پر کوئی آفت نہیں آئے گی اور کوئی وبا تیرے خَیمہ کے نزدِیک نہ پُہنچے گی۔ کیونکہ وہ تیری بابت اپنے فرِشتوں کو حُکم دے گا کہ تیری سب راہوں میں تیری حِفاظت کریں۔ وہ تُجھے اپنے ہاتھوں پر اُٹھا لیں گے تاکہ اَیسا نہ ہو کہ تیرے پاؤں کو پتھّر سے ٹھیس لگے۔ تُو شیرِ بَبر اور افعی کو رَوندے گا۔ تُو جوان شیر اور اژدہا کو پامال کرے گا۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 91

زبور 3:91-13 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

یقیناً وہ تُمہیں صیّاد کے دام سے اَور مہلک وَبا سے بچائیں گے۔ وہ تُمہیں اَپنے پروں سے ڈھانک لیں گے، اَور تُم اُن کے بازوؤں کے نیچے پناہ پاؤگے؛ اُن کی سچّائی تمہاری سِپر اَور قلعہ ہوگی۔ تُم نہ رات کی ہیبت سے ڈروگے، اَور نہ دِن کو چلنے والے تیر سے، نہ اُس وَبا سے جو تاریکی میں پھیلتی ہے، اَور نہ اُس ہلاکت سے جو دوپہر کو ویران کرتی ہے۔ تمہارے آس پاس ایک ہزار گِر جایٔیں گے، اَور تمہارے داہنے ہاتھ کی طرف دس ہزار، لیکن وہ تمہارے نزدیک نہ آئے گی۔ تُم محض اَپنی آنکھوں سے اُنہیں دیکھوگے اَور بدکار لوگوں کا اَنجام تمہارے سامنے ہوگا۔ اگر تُم، ”خُداتعالیٰ کو اَپنا مَسکن بنالو، یعنی یَاہوِہ کو، جو میری بھی پناہ گاہ ہیں۔“ تُمہیں نہ تو کویٔی اِیذا پہُنچے گی، اَور نہ ہی کویٔی آفت تمہارے خیمہ کے نزدیک آئے گی۔ کیونکہ وہ اَپنے فرشتوں کو تمہارے متعلّق حُکم دیں گے کہ وہ آپ کی سَب راہوں میں آپ کی خُوب حِفاظت کریں؛ وہ فرشتے آپ کو اَپنے ہاتھوں پر اُٹھا لیں گے، تاکہ آپ کے پاؤں کو کسی پتّھر سے ٹھیس نہ لگنے پایٔے۔ تُم شیرببر اَور ناگ کو روندوگے؛ اَور جَوان شیر اَور اَژدہے کو پامال کروگے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 91

زبور 3:91-13 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

کیونکہ وہ تجھے چڑی مار کے پھندے اور مہلک مرض سے چھڑائے گا۔ وہ تجھے اپنے شاہ پَروں کے نیچے ڈھانپ لے گا، اور تُو اُس کے پَروں تلے پناہ لے سکے گا۔ اُس کی وفاداری تیری ڈھال اور پُشتہ رہے گی۔ رات کی دہشتوں سے خوف مت کھا، نہ اُس تیر سے جو دن کے وقت چلے۔ اُس مہلک مرض سے دہشت مت کھا جو تاریکی میں گھومے پھرے، نہ اُس وبائی بیماری سے جو دوپہر کے وقت تباہی پھیلائے۔ گو تیرے ساتھ کھڑے ہزار افراد ہلاک ہو جائیں اور تیرے دہنے ہاتھ دس ہزار مر جائیں، لیکن تُو اُس کی زد میں نہیں آئے گا۔ تُو اپنی آنکھوں سے اِس کا ملاحظہ کرے گا، تُو خود بےدینوں کی سزا دیکھے گا۔ کیونکہ تُو نے کہا ہے، ”رب میری پناہ گاہ ہے،“ تُو اللہ تعالیٰ کے سائے میں چھپ گیا ہے۔ اِس لئے تیرا کسی بلا سے واسطہ نہیں پڑے گا، کوئی آفت بھی تیرے خیمے کے قریب پھٹکنے نہیں پائے گی۔ کیونکہ وہ اپنے فرشتوں کو ہر راہ پر تیری حفاظت کرنے کا حکم دے گا، اور وہ تجھے اپنے ہاتھوں پر اُٹھا لیں گے تاکہ تیرے پاؤں کو پتھر سے ٹھیس نہ لگے۔ تُو شیرببروں اور زہریلے سانپوں پر قدم رکھے گا، تُو جوان شیروں اور اژدہاؤں کو کچل دے گا۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 91