زبور 14:91-15
زبور 14:91-15 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب فرماتا ہے، ”چونکہ وہ مجھ سے لپٹا رہتا ہے اِس لئے مَیں اُسے بچاؤں گا۔ چونکہ وہ میرا نام جانتا ہے اِس لئے مَیں اُسے محفوظ رکھوں گا۔ وہ مجھے پکارے گا تو مَیں اُس کی سنوں گا۔ مصیبت میں مَیں اُس کے ساتھ ہوں گا۔ مَیں اُسے چھڑا کر اُس کی عزت کروں گا۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 91زبور 14:91-15 کِتابِ مُقادّس (URD)
چُونکہ اُس نے مُجھ سے دِل لگایا ہے اِس لِئے مَیں اُسے چُھڑاؤُں گا۔ مَیں اُسے سرفراز کرُوں گا کیونکہ اُس نے میرا نام پہچانا ہے۔ وہ مُجھے پُکارے گا اور مَیں اُسے جواب دُوں گا۔ مَیں مُصِیبت میں اُس کے ساتھ رہُوں گا۔ مَیں اُسے چُھڑاؤُں گا اور عِزّت بخشُوں گا۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 91