زبور 7:9-10
زبور 7:9-10 کِتابِ مُقادّس (URD)
لیکن خُداوند ابد تک تخت نشِین ہے۔ اُس نے اِنصاف کے لِئے اپنا تخت تیّار کِیا ہے اور وُہی صداقت سے جہان کی عدالت کرے گا۔ وہ راستی سے قَوموں کا اِنصاف کرے گا۔ خُداوند مظلُوموں کے لِئے اُونچا بُرج ہو گا۔ مُصِیبت کے ایّام میں اُونچا بُرج اور وہ جو تیرا نام جانتے ہیں تُجھ پر توکُّل کریں گے کیونکہ اَے خُداوند! تُو نے اپنے طالِبوں کو ترک نہیں کِیا ہے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 9زبور 7:9-10 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
لیکن رب ہمیشہ تک تخت نشین رہے گا، اور اُس نے اپنے تخت کو عدالت کرنے کے لئے کھڑا کیا ہے۔ وہ راستی سے دنیا کی عدالت کرے گا، انصاف سے اُمّتوں کا فیصلہ کرے گا۔ رب مظلوموں کی پناہ گاہ ہے، ایک قلعہ جس میں وہ مصیبت کے وقت محفوظ رہتے ہیں۔ اے رب، جو تیرا نام جانتے وہ تجھ پر بھروسا رکھتے ہیں۔ کیونکہ جو تیرے طالب ہیں اُنہیں تُو نے کبھی ترک نہیں کیا۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 9