زبور 1:9-4
زبور 1:9-4 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَے یَاہوِہ، میں اَپنے پُورے دِل سے آپ کی تمجید کروں گا؛ اَور آپ کے تمام عجِیب کارناموں کا ذِکر کروں گا۔ مَیں آپ سے خُوش اَور مسرُور رہُوں گا؛ اَور اَے خُداتعالیٰ، مَیں آپ کے نام کی مدح سرائی کروں گا۔ جَب میرے دُشمن پیچھے ہٹتے ہیں؛ وہ آپ کی حُضُوری کے سبب سے ٹھوکر کھا کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ آپ نے میرے حق کی اَور میرے مُقدّمہ کی تائید کی ہے؛ اَور اَپنے تخت پر جلوہ افروز ہوکر راستی سے میری عدالت کی ہے۔
زبور 1:9-4 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
داؤد کا زبور۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ طرز: علاموت لبّین۔ اے رب، مَیں پورے دل سے تیری ستائش کروں گا، تیرے تمام معجزات کا بیان کروں گا۔ مَیں شادمان ہو کر تیری خوشی مناؤں گا۔ اے اللہ تعالیٰ، مَیں تیرے نام کی تمجید میں گیت گاؤں گا۔ جب میرے دشمن پیچھے ہٹ جائیں گے تو وہ ٹھوکر کھا کر تیرے حضور تباہ ہو جائیں گے۔ کیونکہ تُو نے میرا انصاف کیا ہے، تُو تخت پر بیٹھ کر راست منصف ثابت ہوا ہے۔
زبور 1:9-4 کِتابِ مُقادّس (URD)
مَیں اپنے پُورے دِل سے خُداوند کی شُکرگُذاری کرُوں گا۔ مَیں تیرے سب عجِیب کاموں کا بیان کرُوں گا۔ مَیں تُجھ میں خُوشی مناؤُں گا اور مسرُور ہُوں گا۔ اَے حق تعالیٰ! مَیں تیری سِتایش کرُوں گا۔ جب میرے دُشمن پِیچھے ہٹتے ہیں تو تیری حضُوری کے سبب سے لغزِش کھاتے اور ہلاک ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ تُو نے میرے حق کی اور میرے مُعاملہ کی تائِید کی ہے۔ تُو نے تخت پر بَیٹھ کر صداقت سے اِنصاف کِیا۔