زبور 15:89-18
زبور 15:89-18 کِتابِ مُقادّس (URD)
مُبارک ہے وہ قَوم جو خُوشی کی للکار کو پہچانتی ہے۔ وہ اَے خُداوند! جو تیرے چہرہ کے نُور میں چلتے ہیں۔ وہ دِن بھر تیرے نام سے خُوشی مناتے ہیں اور تیری صداقت سے سرفراز ہوتے ہیں۔ کیونکہ اُن کی قُوّت کی شان تُو ہی ہے اور تیرے کرم سے ہمارا سِینگ بُلند ہو گا۔ کیونکہ ہماری سِپر خُداوند کی طرف سے ہے اور ہمارا بادشاہ اِسرائیل کے قُدُّوس کی طرف سے۔
زبور 15:89-18 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
مُبارک ہیں وہ جنہوں نے آپ کی تحسین و آفرین کے نعرے بُلند کرنا سیکھا ہے، اَورجو اَے یَاہوِہ، آپ کی حُضُوری کے نُور میں چلتے ہیں۔ وہ دِن بھر آپ کے نام سے مسرُور ہوتے ہیں؛ اَور آپ کی راستبازی سے سرفرازی پاتے ہیں۔ کیونکہ اُن کی شان اَور قُوّت آپ ہی ہیں، اَور اَپنے لُطف و کرم سے ہمارے سینگ بُلند کرتے ہیں۔ بے شک ہماری سِپر یَاہوِہ کی طرف سے، اَور ہمارے بادشاہ اِسرائیل کے مُقدّس خُدا کی طرف سے ہیں۔
زبور 15:89-18 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
مبارک ہے وہ قوم جو تیری خوشی کے نعرے لگا سکے۔ اے رب، وہ تیرے چہرے کے نور میں چلیں گے۔ روزانہ وہ تیرے نام کی خوشی منائیں گے اور تیری راستی سے سرفراز ہوں گے۔ کیونکہ تُو ہی اُن کی طاقت کی شان ہے، اور تُو اپنے کرم سے ہمیں سرفراز کرے گا۔ کیونکہ ہماری ڈھال رب ہی کی ہے، ہمارا بادشاہ اسرائیل کے قدوس ہی کا ہے۔