زبور 14:86-16
زبور 14:86-16 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَے خُدا، مغروُر مُجھ پر حملہ کر رہے ہیں؛ اَور سنگدل لوگوں کی جماعت میری جان کے درپے ہے۔ اَیسے لوگ آپ کو پیشِ نظر نہیں رکھتے۔ لیکن اَے خُداوؔند، آپ رحیم و کریم خُدا ہیں، جو قہر کرنے میں دھیمے اَور شفقت اَور وفاداری میں غنی ہیں۔ میری طرف متوجّہ ہوں اَور مُجھ پر رحم کریں؛ اَپنے خادِم کو اَپنی قُوّت بخشیں اَور اَپنی خادِمہ کے بیٹے کو بچا لیں۔
زبور 14:86-16 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اے اللہ، مغرور میرے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں، ظالموں کا جتھا میری جان لینے کے درپَے ہے۔ یہ لوگ تیرا لحاظ نہیں کرتے۔ لیکن تُو، اے رب، رحیم اور مہربان خدا ہے۔ تُو تحمل، شفقت اور وفا سے بھرپور ہے۔ میری طرف رجوع فرما، مجھ پر مہربانی کر! اپنے خادم کو اپنی قوت عطا کر، اپنی خادمہ کے بیٹے کو بچا۔
زبور 14:86-16 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے خُدا! مغرُور میرے خِلاف اُٹھے ہیں اور تُند خُو جماعت میری جان کے پِیچھے پڑی ہے اور اُنہوں نے تُجھے اپنے سامنے نہیں رکھّا۔ لیکن تُو یا رب! رحِیم و کرِیم خُدا ہے۔ قہر کرنے میں دِھیما اور شفقت و راستی میں غنی۔ میری طرف متوجُّہ ہو اور مُجھ پر رحم کر۔ اپنے بندہ کو اپنی قُوّت بخش اور اپنی لَونڈی کے بیٹے کو بچا لے۔