زبور 3:8-5
زبور 3:8-5 کِتابِ مُقادّس (URD)
جب مَیں تیرے آسمان پر جو تیری دست کاری ہے اور چاند اور سِتاروں پر جِن کو تُو نے مُقرّر کِیا غَور کرتا ہُوں تو پِھر اِنسان کیا ہے کہ تُو اُسے یاد رکھّے اور آدمؔ زاد کیا ہے کہ تُو اُس کی خبر لے؟ کیونکہ تُو نے اُسے خُدا سے کُچھ ہی کمتر بنایا ہے اور جلال اور شَوکت سے اُسے تاج دار کرتا ہے۔
زبور 3:8-5 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
جَب مَیں آپ کے آسمان پر، جو آپ کی دستکاری ہے، اَور چاند اَور سِتاروں پر، جنہیں آپ نے اُن کی جگہوں پر قائِم کیا ہے، تو پھر اِنسان کیا چیز ہے کہ آپ اُس کا خیال کریں؟ اَور اِبن آدمؔ کیا ہے کہ آپ اُس کی خبرگیری کریں؟ اَور آپ نے اِنسان کے سَر پر جلال اَور عِزّت کا تاج پہنایا، کیونکہ خُدا آپ نے اُسے فرشتوں سے کچھ ہی کمتر بنایا ہے۔
زبور 3:8-5 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
جب مَیں تیرے آسمان کا ملاحظہ کرتا ہوں جو تیری اُنگلیوں کا کام ہے، چاند اور ستاروں پر غور کرتا ہوں جن کو تُو نے اپنی اپنی جگہ پر قائم کیا تو انسان کون ہے کہ تُو اُسے یاد کرے یا آدم زاد کہ تُو اُس کا خیال رکھے؟ تُو نے اُسے فرشتوں سے کچھ ہی کم بنایا، تُو نے اُسے جلال اور عزت کا تاج پہنایا۔