زبور 8:72-11
زبور 8:72-11 کِتابِ مُقادّس (URD)
اُس کی سلطنت سمُندر سے سمُندر تک اور دریایِ فرات سے زمِین کی اِنتہا تک ہو گی۔ بیابان کے رہنے والے اُس کے آگے جُھکیں گے اور اُس کے دُشمن خاک چاٹیں گے۔ ترسِیس کے اور جزِیروں کے بادشاہ نذریں گُذرانیں گے۔ سبا اور سیبا کے بادشاہ ہدئے لائیں گے۔ بلکہ سب بادشاہ اُس کے سامنے سرنِگُوں ہوں گے۔ کُل قَومیں اُس کی مُطِیع ہوں گی۔
زبور 8:72-11 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
وہ سمُندر سے سمُندر تک اَور دریائے فراتؔ سے زمین کی اِنتہا تک حُکومت کرےگا۔ بیابان کے قبیلے اُس کے آگے جھُکیں گے اَور اُس کے دُشمن خاک چاٹیں گے۔ ترشیشؔ اَور دُور دراز کے جزیروں کے بادشاہ اُسے نذرانے پیش کریں گے؛ شیبا اَور سیبا کے بادشاہ اُس کے لیٔے عطیات لائیں گے۔ سَب بادشاہ اُس کے آگے سَجدہ کریں گے اَور ساری قومیں اُس کی اِطاعت کریں گی۔
زبور 8:72-11 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
وہ ایک سمندر سے دوسرے سمندر تک اور دریائے فرات سے دنیا کی انتہا تک حکومت کرے۔ ریگستان کے باشندے اُس کے سامنے جھک جائیں، اُس کے دشمن خاک چاٹیں۔ ترسیس اور ساحلی علاقوں کے بادشاہ اُسے خراج پہنچائیں، سبا اور سِبا اُسے باج پیش کریں۔ تمام بادشاہ اُسے سجدہ کریں، سب اقوام اُس کی خدمت کریں۔