زبور 12:72-14
زبور 12:72-14 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
کیونکہ جو ضرورت مند مدد کے لئے پکارے اُسے وہ چھٹکارا دے گا، جو مصیبت میں ہے اور جس کی مدد کوئی نہیں کرتا اُسے وہ رِہائی دے گا۔ وہ پست حالوں اور غریبوں پر ترس کھائے گا، محتاجوں کی جان کو بچائے گا۔ وہ عوضانہ دے کر اُنہیں ظلم و تشدد سے چھڑائے گا، کیونکہ اُن کا خون اُس کی نظر میں قیمتی ہے۔
زبور 12:72-14 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
بادشاہ فریاد کرنے والے مُحتاجوں، اَور بے یارومددگار مُصیبت کے مارو کو چھُڑائے گا۔ وہ کمزوروں اَور مُحتاجوں پر ترس کھائے گا اَور مُحتاجوں کو موت سے بچائے گا۔ وہ اُنہیں ظُلم و تشدّد سے رِہائی بخشےگا، کیونکہ اُن کا خُون اُس کی نظر میں نہایت قیمتی ہے۔
زبور 12:72-14 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
کیونکہ جو ضرورت مند مدد کے لئے پکارے اُسے وہ چھٹکارا دے گا، جو مصیبت میں ہے اور جس کی مدد کوئی نہیں کرتا اُسے وہ رِہائی دے گا۔ وہ پست حالوں اور غریبوں پر ترس کھائے گا، محتاجوں کی جان کو بچائے گا۔ وہ عوضانہ دے کر اُنہیں ظلم و تشدد سے چھڑائے گا، کیونکہ اُن کا خون اُس کی نظر میں قیمتی ہے۔
زبور 12:72-14 کِتابِ مُقادّس (URD)
کیونکہ وہ مُحتاج کو جب وہ فریاد کرے۔ اور غرِیب کو جِس کا کوئی مددگار نہیں چُھڑائے گا۔ وہ غرِیب اور مُحتاج پر ترس کھائے گا۔ اور مُحتاجوں کی جان کو بچائے گا۔ وہ فِدیہ دے کر اُن کی جان کو ظُلم اور جبر سے چُھڑائے گا اور اُن کا خُون اُس کی نظر میں بیش قِیمت ہو گا۔