زبور 13:69-15
زبور 13:69-15 کِتابِ مُقادّس (URD)
لیکن اَے خُداوند تیری خُوشنُودی کے وقت میری دُعا تُجھ ہی سے ہے۔ اَے خُدا! اپنی شفقت کی فراوانی سے اپنی نجات کی سچّائی میں جواب دے۔ مُجھے دلدل میں سے نِکال لے اور دھسنے نہ دے۔ مُجھ سے عداوت رکھنے والوں اور گہرے پانی سے مُجھے بچا لے۔ مَیں سَیلاب میں ڈُوب نہ جاؤُں اور گہراؤ مُجھے نِگل نہ جائے اور پاتال مُجھ پر اپنا مُنہ بند نہ کر لے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 69زبور 13:69-15 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
لیکن اے رب، میری تجھ سے دعا ہے کہ مَیں تجھے دوبارہ منظور ہو جاؤں۔ اے اللہ، اپنی عظیم شفقت کے مطابق میری سن، اپنی یقینی نجات کے مطابق مجھے بچا۔ مجھے دلدل سے نکال تاکہ غرق نہ ہو جاؤں۔ مجھے اُن سے چھٹکارا دے جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں۔ پانی کی گہرائیوں سے مجھے بچا۔ سیلاب مجھ پر غالب نہ آئے، سمندر کی گہرائی مجھے ہڑپ نہ کر لے، گڑھا میرے اوپر اپنا منہ بند نہ کر لے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 69