زبور 1:69-3
زبور 1:69-3 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے خُدا! مُجھ کو بچا لے۔ کیونکہ پانی میری جان تک آ پُہنچا ہے۔ مَیں گہری دلدل میں دھسا جاتا ہُوں جہاں کھڑا نہیں رہا جاتا۔ مَیں گہرے پانی میں آ پڑا ہُوں جہاں سَیلاب میرے سر پر سے گُذرتے ہیں۔ مَیں چِلّاتے چِلّاتے تھک گیا۔ میرا گلا سُوکھ گیا۔ میری آنکھیں اپنے خُدا کے اِنتظار میں پتھرا گئِیں۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 69زبور 1:69-3 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
داؤد کا زبور۔ طرز: سوسن کے پھول۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ اے اللہ، مجھے بچا! کیونکہ پانی میرے گلے تک پہنچ گیا ہے۔ مَیں گہری دلدل میں دھنس گیا ہوں، کہیں پاؤں جمانے کی جگہ نہیں ملتی۔ مَیں پانی کی گہرائیوں میں آ گیا ہوں، سیلاب مجھ پر غالب آ گیا ہے۔ مَیں چلّاتے چلّاتے تھک گیا ہوں۔ میرا گلا بیٹھ گیا ہے۔ اپنے خدا کا انتظار کرتے کرتے میری آنکھیں دُھندلا گئیں۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 69