YouVersion Logo
تلاش

زبور 11:68-20

زبور 11:68-20 کِتابِ مُقادّس (URD)

خُداوند حُکم دیتا ہے۔ خُوشخبری دینے والِیاں فَوج کی فَوج ہیں۔ لشکروں کے بادشاہ بھاگتے ہیں۔ وہ بھاگ جاتے ہیں اور عَورت گھر میں بَیٹھی بَیٹھی لُوٹ کا مال بانٹتی ہے۔ جب تُم بھیڑ سالوں میں پڑے رہتے ہو تو اُس کبُوتر کی مانِند ہو گے جِس کے بازُو گویا چاندی سے اور پَر خالِص سونے سے منڈھے ہُوئے ہوں۔ جب قادرِ مُطلِق نے بادشاہوں کو اُس میں پراگندہ کِیا تو اَیسا حال ہو گیا گویا سلمون پر برف پڑ رہی تھی۔ بسن کا پہاڑ خُدا کا پہاڑ ہے۔ بسن کا پہاڑ اُونچا پہاڑ ہے۔ اَے اُونچے پہاڑو! تُم اُس پہاڑ کو کیوں تاکتے ہو جِسے خُدا نے اپنی سکُونت کے لِئے پسند کِیا ہے؟ بلکہ خُداوند اُس میں ابد تک رہے گا۔ خُدا کے رتھ بِیس ہزار بلکہ ہزارہا ہزار ہیں۔ خُداوند جَیسا کوہِ سِینا میں وَیسا ہی اُن کے درمیان مَقدِس میں ہے۔ تُو نے عالمِ بالا کو صعُود فرمایا۔ تُو قَیدِیوں کو ساتھ لے گیا۔ تُجھے لوگوں سے بلکہ سرکشوں سے بھی ہدئیے مِلے تاکہ خُداوند خُدا اُن کے ساتھ رہے۔ خُداوند مُبارک ہو جو ہر روز ہمارا بوجھ اُٹھاتا ہے۔ وُہی ہمارا نجات دینے والا خُدا ہے۔ (سِلاہ) خُدا ہمارے لِئے چُھڑانے والا خُدا ہے اور مَوت سے بچنے کی راہیں بھی خُداوند خُدا کی ہیں۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 68

زبور 11:68-20 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

رب فرمان صادر کرتا ہے تو خوش خبری سنانے والی عورتوں کا بڑا لشکر نکلتا ہے، ”فوجوں کے بادشاہ بھاگ رہے ہیں۔ وہ بھاگ رہے ہیں اور عورتیں لُوٹ کا مال تقسیم کر رہی ہیں۔ تم کیوں اپنے زِین کے دو بوروں کے درمیان بیٹھے رہتے ہو؟ دیکھو، کبوتر کے پَروں پر چاندی اور اُس کے شاہ پَروں پر پیلا سونا چڑھایا گیا ہے۔“ جب قادرِ مطلق نے وہاں کے بادشاہوں کو منتشر کر دیا تو کوہِ ضلمون پر برف پڑی۔ کوہِ بسن الٰہی پہاڑ ہے، کوہِ بسن کی متعدد چوٹیاں ہیں۔ اے پہاڑ کی متعدد چوٹیو، تم اُس پہاڑ کو کیوں رشک کی نگاہ سے دیکھتی ہو جسے اللہ نے اپنی سکونت گاہ کے لئے پسند کیا ہے؟ یقیناً رب وہاں ہمیشہ کے لئے سکونت کرے گا۔ اللہ کے بےشمار رتھ اور اَن گنت فوجی ہیں۔ خداوند اُن کے درمیان ہے، سینا کا خدا مقدِس میں ہے۔ تُو نے بلندی پر چڑھ کر قیدیوں کا ہجوم گرفتار کر لیا، تجھے انسانوں سے تحفے ملے، اُن سے بھی جو سرکش ہو گئے تھے۔ یوں ہی رب خدا وہاں سکونت پذیر ہوا۔ رب کی تمجید ہو جو روز بہ روز ہمارا بوجھ اُٹھائے چلتا ہے۔ اللہ ہماری نجات ہے۔ (سِلاہ) ہمارا خدا وہ خدا ہے جو ہمیں بار بار نجات دیتا ہے، رب قادرِ مطلق ہمیں بار بار موت سے بچنے کے راستے مہیا کرتا ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 68