زبور 16:66-20
زبور 16:66-20 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اے اللہ کا خوف ماننے والو، آؤ اور سنو! جو کچھ اللہ نے میری جان کے لئے کیا وہ تمہیں سناؤں گا۔ مَیں نے اپنے منہ سے اُسے پکارا، لیکن میری زبان اُس کی تعریف کرنے کے لئے تیار تھی۔ اگر مَیں دل میں گناہ کی پرورش کرتا تو رب میری نہ سنتا۔ لیکن یقیناً رب نے میری سنی، اُس نے میری التجا پر توجہ دی۔ اللہ کی حمد ہو، جس نے نہ میری دعا رد کی، نہ اپنی شفقت مجھ سے باز رکھی۔
زبور 16:66-20 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے خُدا سے ڈرنے والو! سب آؤ۔ سُنو اور مَیں بتاؤُں گا کہ اُس نے میری جان کے لِئے کیا کیا کِیا ہے۔ مَیں نے اپنے مُنہ سے اُس کو پُکارا۔ اُس کی تمجِید میری زُبان سے ہُوئی۔ اگر مَیں بدی کو اپنے دِل میں رکھتا تُو خُداوند میری نہ سُنتا لیکن خُدا نے یقِیناً سُن لِیا ہے۔ اُس نے میری دُعا کی آواز پر کان لگایا ہے۔ خُدا مُبارک ہو جِس نے نہ تو میری دُعا کو ردّ کِیا اور نہ اپنی شفقت کو مُجھ سے باز رکھّا۔