زبور 5:65-8
زبور 5:65-8 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اے ہماری نجات کے خدا، ہیبت ناک کاموں سے اپنی راستی قائم کر کے ہماری سن! کیونکہ تُو زمین کی تمام حدود اور دُوردراز سمندروں تک سب کی اُمید ہے۔ تُو اپنی قدرت سے پہاڑوں کی مضبوط بنیادیں ڈالتا اور قوت سے کمربستہ رہتا ہے۔ تُو متلاطم سمندروں کو تھما دیتا ہے، تُو اُن کی گرجتی لہروں اور اُمّتوں کا شور شرابہ ختم کر دیتا ہے۔ دنیا کی انتہا کے باشندے تیرے نشانات سے خوف کھاتے ہیں، اور تُو طلوعِ صبح اور غروبِ آفتاب کو خوشی منانے دیتا ہے۔
زبور 5:65-8 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے ہمارے نجات دینے والے خُدا! تُو جو زمِین کے سب کناروں کا اور سمُندر پر دُور دُور رہنے والوں کا تکیہ ہے! خَوفناک باتوں کے ذرِیعہ سے تُو ہمیں صداقت سے جواب دے گا تُو قُدرت سے کمربستہ ہو کر اپنی قُوّت سے پہاڑوں کو اِستحکام بخشتا ہے۔ تُو سمُندر کے اور اُس کی مَوجوں کے شور کو اور اُمّتوں کے ہنگامہ کو مَوقُوف کر دیتا ہے۔ زمِین کی اِنتِہا کے رہنے والے تیرے مُعجزوں سے ڈرتے ہیں۔ تُو مطلعِ صُبح کو اور شام کو شادمانی بخشتا ہے۔