زبور 2:63-5
زبور 2:63-5 کِتابِ مُقادّس (URD)
اِس طرح مَیں نے مَقدِس میں تُجھ پر نِگاہ کی تاکہ تیری قُدرت اور حشمت کو دیکُھوں کیونکہ تیری شفقت زِندگی سے بہتر ہے۔ میرے ہونٹ تیری تعرِیف کریں گے۔ اِسی طرح مَیں عُمر بھر تُجھے مُبارک کہُوں گا اور تیرا نام لے کر اپنے ہاتھ اُٹھایا کرُوں گا۔ میری جان گویا گُودے اور چربی سے سیر ہو گی اور میرا مُنہ مسرُور لبوں سے تیری تعرِیف کرے گا
زبور 2:63-5 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
مَیں نے پاک مَقدِس میں آپ پر نگاہ کی، اَور آپ کی قُدرت اَور آپ کے جلال کو بھی دیکھا۔ چونکہ آپ کی شفقت و مَحَبّت زندگی سے بہتر ہے، اِس لیٔے میرے لب آپ کی تمجید کریں گے۔ میں عمر بھر آپ کی سِتائش کروں گا، دعا میں اَپنے ہاتھ اُٹھاکر آپ کا نام لیا کروں گا۔ میری جان سیر ہوگی جَیسی کہ مُرغّن غِذا سے ہوتی ہے؛ میرے نغمہ زیرِ لب اَور دہن آپ کی حَمد و ثنا کریں گے۔
زبور 2:63-5 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
چنانچہ مَیں مقدِس میں تجھے دیکھنے کے انتظار میں رہا تاکہ تیری قدرت اور جلال کا مشاہدہ کروں۔ کیونکہ تیری شفقت زندگی سے کہیں بہتر ہے، میرے ہونٹ تیری مدح سرائی کریں گے۔ چنانچہ مَیں جیتے جی تیری ستائش کروں گا، تیرا نام لے کر اپنے ہاتھ اُٹھاؤں گا۔ میری جان عمدہ غذا سے سیر ہو جائے گی، میرا منہ خوشی کے نعرے لگا کر تیری حمد و ثنا کرے گا۔