زبور 5:62-7
زبور 5:62-7 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَے میری جان، صِرف خُدا ہی کی آس رکھیں؛ کیونکہ اُسی سے مُجھے اُمّید ہے۔ صِرف وُہی میری چٹّان اَور میری نَجات ہیں؛ وہ میرا قلعہ ہیں، مُجھے جنبش نہ ہوگی۔ میری نَجات اَور میری عزّت خُدا پر مُنحصر ہے؛ وہ میری مضبُوط چٹّان اَور میری پناہ گاہ ہیں۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 62زبور 5:62-7 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
لیکن تُو اے میری جان، خاموشی سے اللہ ہی کے انتظار میں رہ۔ کیونکہ اُسی سے مجھے اُمید ہے۔ صرف وہی میری جان کی چٹان، میری نجات اور میرا قلعہ ہے، اِس لئے مَیں نہیں ڈگمگاؤں گا۔ میری نجات اور عزت اللہ پر مبنی ہے، وہی میری محفوظ چٹان ہے۔ اللہ میں مَیں پناہ لیتا ہوں۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 62زبور 5:62-7 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے میری جان! خُدا ہی کی آس رکھ کیونکہ اُسی سے مُجھے اُمّید ہے۔ وُہی اکیلا میری چٹان اور میری نجات ہے۔ وُہی میرا اُونچا بُرج ہے۔ مُجھے جُنبِش نہ ہو گی۔ میری نجات اور میری شَوکت خُدا کی طرف سے ہے۔ خُدا ہی میری قُوّت کی چٹان اور میری پناہ ہے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 62