YouVersion Logo
تلاش

زبور 5:62-12

زبور 5:62-12 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

اَے میری جان، صِرف خُدا ہی کی آس رکھیں؛ کیونکہ اُسی سے مُجھے اُمّید ہے۔ صِرف وُہی میری چٹّان اَور میری نَجات ہیں؛ وہ میرا قلعہ ہیں، مُجھے جنبش نہ ہوگی۔ میری نَجات اَور میری عزّت خُدا پر مُنحصر ہے؛ وہ میری مضبُوط چٹّان اَور میری پناہ گاہ ہیں۔ اَے لوگو! ہر وقت خُدا پر توکّل کرو؛ اَپنا دِل اُن کے سامنے کھول دو، کیونکہ خُدا ہماری پناہ گاہ ہیں۔ ادنیٰ اِنسان دَم بھرکے لیٔے ہیں، اَور اعلیٰ اِنسان جھُوٹے ہیں؛ اگر وہ تمام لوگ ترازو میں تو لے جایٔیں، تو ہلکے پایٔے جاتے ہیں؛ وہ سَب محض سانس کی مانند ہیں۔ ظُلم پر توکّل نہ کرو اَور لُوٹے ہُوئے مال پر مت پھُولو؛ خواہ تمہاری دولت بڑھ بھی جائے، اُس پر اَپنا دِل نہ لگاؤ۔ خُدا نے ایک بات فرمائی ہے، مَیں نے یہ دو باتیں سُنی ہیں: ”اَے خُدا، آپ جلیلُ القدر ہیں، اَور یہ کہ اَے خُداوؔند، آپ کی لافانی مَحَبّت ہے“؛ یقیناً، ”آپ ہر شخص کو اُس کے اعمال کے مُطابق اجر دیں گے۔“

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 62