زبور 1:61-4
زبور 1:61-4 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَے خُدا، میری فریاد سُنیں؛ میری دعا پر توجّہ فرمائیں۔ میرا دِل اَفسُردہ ہوتا جاتا ہے، میں دُنیا کی اِنتہا سے آپ کو پُکارتا ہُوں؛ مُجھے اُس چٹّان پر لےچلیں جو مُجھ سے اُونچی ہے۔ کیونکہ آپ میری پناہ گاہ رہے ہیں، اَور دُشمنوں سے بچنے کے لئے ایک مضبُوط بُرج۔ میں ہمیشہ کے لیٔے آپ کے خیمہ میں سکونت پزیر ہونے اَور آپ کے پروں کی آڑ میں پناہ لینے کا خواہاں ہُوں۔
زبور 1:61-4 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
داؤد کا زبور۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ تاردار ساز کے ساتھ گانا ہے۔ اے اللہ، میری آہ و زاری سن، میری دعا پر توجہ دے۔ مَیں تجھے دنیا کی انتہا سے پکار رہا ہوں، کیونکہ میرا دل نڈھال ہو گیا ہے۔ میری راہنمائی کر کے مجھے اُس چٹان پر پہنچا دے جو مجھ سے بلند ہے۔ کیونکہ تُو میری پناہ گاہ رہا ہے، ایک مضبوط بُرج جس میں مَیں دشمن سے محفوظ ہوں۔ مَیں ہمیشہ کے لئے تیرے خیمے میں رہنا، تیرے پَروں تلے پناہ لینا چاہتا ہوں۔ (سِلاہ)
زبور 1:61-4 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے خُدا میری فریاد سُن! میری دُعا پر توجُّہ کر۔ مَیں اپنی افسُردہ دِلی میں زمِین کی اِنتِہا سے تُجھے پکارُوں گا۔ تُو مُجھے اُس چٹان پر لے چل جو مُجھ سے اُونچی ہے کیونکہ تُو میری پناہ رہا ہے اور دُشمن سے بچنے کے لِئے اُونچا بُرج۔ مَیں ہمیشہ تیرے خَیمہ میں رہُوں گا۔ مَیں تیرے پروں کے سایہ میں پناہ لُوں گا۔ (سِلاہ)