زبور 4:6-9
زبور 4:6-9 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اے رب، واپس آ کر میری جان کو بچا۔ اپنی شفقت کی خاطر مجھے چھٹکارا دے۔ کیونکہ مُردہ تجھے یاد نہیں کرتا۔ پاتال میں کون تیری ستائش کرے گا؟ مَیں کراہتے کراہتے تھک گیا ہوں۔ پوری رات رونے سے بستر بھیگ گیا ہے، میرے آنسوؤں سے پلنگ گل گیا ہے۔ غم کے مارے میری آنکھیں سوج گئی ہیں، میرے مخالفوں کے حملوں سے وہ ضائع ہوتی جا رہی ہیں۔ اے بدکارو، مجھ سے دُور ہو جاؤ، کیونکہ رب نے میری آہ و بکا سنی ہے۔ رب نے میری التجاؤں کو سن لیا ہے، میری دعا رب کو قبول ہے۔
زبور 4:6-9 کِتابِ مُقادّس (URD)
لَوٹ اَے خُداوند! میری جان کو چُھڑا۔ اپنی شفقت کی خاطِر مُجھے بچا لے۔ کیونکہ مَوت کے بعد تیری یاد نہیں ہوتی قبر میں کَون تیری شُکرگُذاری کرے گا؟ مَیں کراہتے کراہتے تھک گیا۔ مَیں اپنا پلنگ آنسُوؤں سے بِھگوتا ہُوں۔ ہر رات میرا بِستر تَیرتا ہے۔ میری آنکھ غم کے مارے بَیٹھی جاتی ہے اور میرے سب مُخالِفوں کے سبب سے دُھندلانے لگی۔ اَے سب بدکردارو! میرے پاس سے دُور ہو کیونکہ خُداوند نے میرے رونے کی آواز سُن لی ہے۔ خُداوند نے میری مِنّت سُن لی۔ خُداوند میری دُعا قبُول کرے گا۔