زبور 8:56-11
زبور 8:56-11 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
میرے نالوں کو لِکھ لے؛ میرے آنسُوؤں کو اَپنے طُومار میں درج کر لیں۔ کیا آپ اُن کا حِساب نہیں رکھتے؟ جَب مَیں مدد کے لیٔے آپ کو پُکاروں گا تو میرے دُشمن پسپا ہو جایٔیں گے۔ تَب میں جان لُوں گا کہ خُدا میری طرف ہیں۔ خُدا کا وعدہ میرے لیٔے باعثِ فخر ہے، میں یَاہوِہ کے کلام کی تعریف کرتا ہُوں۔ اِسی خُدا پر میرا توکّل ہے اِس لیٔے میں نہ ڈروں گا، اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے؟
زبور 8:56-11 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
جتنے بھی دن مَیں بےگھر پھرا ہوں اُن کا تُو نے پورا حساب رکھا ہے۔ اے اللہ، میرے آنسو اپنے مشکیزے میں ڈال لے! کیا وہ پہلے سے تیری کتاب میں قلم بند نہیں ہیں؟ ضرور! پھر جب مَیں تجھے پکاروں گا تو میرے دشمن مجھ سے باز آئیں گے۔ یہ مَیں نے جان لیا ہے کہ اللہ میرے ساتھ ہے! اللہ کے کلام پر میرا فخر ہے، رب کے کلام پر میرا فخر ہے۔ اللہ پر میرا بھروسا ہے۔ مَیں ڈروں گا نہیں، کیونکہ فانی انسان مجھے کیا نقصان پہنچا سکتا ہے؟
زبور 8:56-11 کِتابِ مُقادّس (URD)
تُو میری آوارگی کا حِساب رکھتا ہے۔ میرے آنسُوؤں کو اپنے مشکِیزہ میں رکھ لے۔ کیا وہ تیری کِتاب میں مندرج نہیں ہیں؟ تب تو جِس دِن مَیں فریاد کرُوں گا میرے دُشمن پسپا ہوں گے۔ مُجھے یہ معلُوم ہے کہ خُدا میری طرف ہے۔ میرا فخر خُدا پر اور اُس کے کلام پر ہے۔ میرا فخر خُداوند پر اور اُس کے کلام پر ہے۔ میرا توکُّل خُدا پر ہے۔ مَیں ڈرنے کا نہیں۔ اِنسان میرا کیا کر سکتا ہے؟