زبور 13:51-17
زبور 13:51-17 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
تَب میں مُجرموں کو آپ کی راہوں کی تعلیم سِکھاؤں گا، اَور گُنہگار آپ کی طرف رُجُوع کریں گے۔ اَے خُدا، اَے میرے مُنجّی خُدا، مُجھے خُون کے جُرم سے نَجات بخش دیں، اَور میری زبان آپ کی راستبازی کا نغمہ گائے گی۔ اَے خُداوؔند، میرے لبوں کو کھول دیں، اَور میرے مُنہ سے آپ کی سِتائش نکلے گی۔ قُربانی سے آپ خُوش نہیں ہوتے، ورنہ میں اُسے پیش کرتا، اَور سوختنی نذروں میں بھی آپ کی خُوشی نہیں ہوتی۔ شکستہ رُوح کی قُربانی آپ کی حُضُوری میں قابل قبُول ہے؛ شکستہ اَور تائب دِل کو، اَے خُدا، آپ حقیر نہ جانیں گے۔
زبور 13:51-17 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
تب مَیں اُنہیں تیری راہوں کی تعلیم دوں گا جو تجھ سے بےوفا ہو گئے ہیں، اور گناہ گار تیرے پاس واپس آئیں گے۔ اے اللہ، میری نجات کے خدا، قتل کا قصور مجھ سے دُور کر کے مجھے بچا۔ تب میری زبان تیری راستی کی حمد و ثنا کرے گی۔ اے رب، میرے ہونٹوں کو کھول تاکہ میرا منہ تیری ستائش کرے۔ کیونکہ تُو ذبح کی قربانی نہیں چاہتا، ورنہ مَیں وہ پیش کرتا۔ بھسم ہونے والی قربانیاں تجھے پسند نہیں۔ اللہ کو منظور قربانی شکستہ روح ہے۔ اے اللہ، تُو شکستہ اور کچلے ہوئے دل کو حقیر نہیں جانے گا۔
زبور 13:51-17 کِتابِ مُقادّس (URD)
تب مَیں خطاکاروں کو تیری راہیں سِکھاؤُں گا اور گُنہگار تیری طرف رجُوع کریں گے۔ اَے خُدا! اَے میرے نجات بخش خُدا مُجھے خُون کے جُرم سے چُھڑا تو میری زُبان تیری صداقت کا گِیت گائے گی۔ اَے خُداوند! میرے ہونٹوں کو کھول دے تو میرے مُنہ سے تیری سِتایش نِکلے گی کیونکہ قُربانی میں تیری خُوشنُودی نہیں ورنہ مَیں دیتا۔ سوختنی قُربانی سے تُجھے کُچھ خُوشی نہیں۔ شِکستہ رُوح خُدا کی قُربانی ہے۔ اَے خُدا تُو شِکستہ اور خستہ دِل کو حقِیر نہ جانے گا۔