زبور 7:50-11
زبور 7:50-11 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے میری اُمّت سُن۔ مَیں کلام کرُوں گا اور اَے اِسرائیل! مَیں تُجھ پر گواہی دُوں گا۔ خُدا۔ تیرا خُدا مَیں ہی ہُوں۔ مَیں تُجھے تیری قُربانِیوں کے سبب سے ملامت نہیں کرُوں گا اور تیری سوختنی قُربانِیاں برابر میرے سامنے رہتی ہیں۔ نہ مَیں تیرے گھر سے بَیل لُوں گا نہ تیرے باڑے سے بکرے کیونکہ جنگل کا ایک ایک جانور اور ہزاروں پہاڑوں کے چَوپائے میرے ہی ہیں۔ مَیں پہاڑوں کے سب پرِندوں کو جانتا ہُوں اور مَیدان کے درِندے میرے ہی ہیں۔
زبور 7:50-11 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
”اَے میری اُمّت سُنو، میں کلام کروں گا؛ اَے اِسرائیل! مَیں تمہارے خِلاف گواہی دُوں گا: میں خُدا ہُوں، تمہارا خُدا میں ہی ہُوں۔ میں تُمہیں تمہاری قُربانیوں کے سبب سے تنبیہ نہیں کر رہا نہ ہی تمہاری سوختنی نذروں کے باعث جو ہمیشہ میرے سامنے رہتی ہیں۔ مُجھے آپ کے مویشی خانہ میں سے کسی بَیل کی قُربانی کی حاجت نہیں، اَور نہ آپ کے باڑوں میں سے بکروں کی، کیونکہ جنگل کا ہر جاندار، اَور ہزاروں پہاڑوں پر کے مویشی میرے ہی ہیں۔ میں پہاڑوں پر کے ہر پرندہ کو جانتا ہُوں، اَور میدان کے حَیوانات میرے ہی ہیں۔
زبور 7:50-11 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
”اے میری قوم، سن! مجھے بات کرنے دے۔ اے اسرائیل، مَیں تیرے خلاف گواہی دوں گا۔ مَیں اللہ تیرا خدا ہوں۔ مَیں تجھے تیری ذبح کی قربانیوں کے باعث ملامت نہیں کر رہا۔ تیری بھسم ہونے والی قربانیاں تو مسلسل میرے سامنے ہیں۔ نہ مَیں تیرے گھر سے بَیل لوں گا، نہ تیرے باڑوں سے بکرے۔ کیونکہ جنگل کے تمام جاندار میرے ہی ہیں، ہزاروں پہاڑیوں پر بسنے والے جانور میرے ہی ہیں۔ مَیں پہاڑوں کے ہر پرندے کو جانتا ہوں، اور جو بھی میدانوں میں حرکت کرتا ہے وہ میرا ہے۔