زبور 10:5-12
زبور 10:5-12 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَے خُدا! آپ اُنہیں مُجرم قرار دیں، اُن کی سازشیں ہی اُن کے زوال کا باعث ہوں۔ اُنہیں اُن کے گُناہوں کی کثرت کے باعث خارج کر دیں، کیونکہ اُنہُوں نے آپ سے بغاوت کی ہے۔ لیکن جتنے آپ میں پناہ لیتے ہیں وہ سَب شادمان ہوں؛ اَور ہمیشہ خُوشی سے گاتے رہیں۔ اَپنا سایہ عاطفت اُن پر پھیلائیں، تاکہ جو آپ کے نام سے مَحَبّت رکھتے ہیں، آپ میں خُوش رہیں۔ یقیناً، اَے یَاہوِہ، آپ راستبازوں کو برکت بخشتے ہیں؛ اَور اَپنی نظر کرم سے اُنہیں سِپر کی مانند ڈھانپے رہتے ہیں۔
زبور 10:5-12 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اے رب، اُنہیں اُن کے غلط کام کا اجر دے۔ اُن کی سازشیں اُن کی اپنی تباہی کا باعث بنیں۔ اُنہیں اُن کے متعدد گناہوں کے باعث نکال کر منتشر کر دے، کیونکہ وہ تجھ سے سرکش ہو گئے ہیں۔ لیکن جو تجھ میں پناہ لیتے ہیں وہ سب خوش ہوں، وہ ابد تک شادیانہ بجائیں، کیونکہ تُو اُنہیں محفوظ رکھتا ہے۔ تیرے نام کو پیار کرنے والے تیرا جشن منائیں۔ کیونکہ تُو اے رب، راست باز کو برکت دیتا ہے، تُو اپنی مہربانی کی ڈھال سے اُس کی چاروں طرف حفاظت کرتا ہے۔
زبور 10:5-12 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے خُدا! تُو اُن کو مُجرِم ٹھہرا۔ وہ اپنے ہی مشوَروں سے تباہ ہوں۔ اُن کو اُن کے گُناہوں کی کثرت کے سبب سے خارِج کر دے کیونکہ اُنہوں نے تُجھ سے سرکشی کی ہے۔ لیکن وہ سب جو تُجھ پر بھروسا رکھتے ہیں شادمان ہوں۔ وہ سدا خُوشی سے للکاریں کیونکہ تُو اُن کی حِمایت کرتا ہے۔ اور جو تیرے نام سے مُحبّت رکھتے ہیں تُجھ میں شاد رہیں کیونکہ تُو صادِق کو برکت بخشے گا۔ اَے خُداوند! تُو اُسے کرم سے سِپر کی طرح ڈھانک لے گا۔