زبور 7:47-9
زبور 7:47-9 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
کیونکہ خُدا ساری زمین کا بادشاہ ہے؛ اُس کی تعریف میں نغمہ سِرا ہو جاؤ۔ خُدا قوموں پر حُکمرانی کرتا ہے؛ خُدا اَپنے مُقدّس تخت پر بیٹھا ہے۔ قوموں کے سردار اَبراہامؔ کے خُدا کی اُمّت میں شامل ہونے کے لیٔے اِکٹھّے ہو جاتے ہیں، کیونکہ زمین کے ڈھالیں خُدا کی ہیں؛ وہ نہایت ہی بُلند ہے۔
زبور 7:47-9 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
کیونکہ اللہ پوری دنیا کا بادشاہ ہے۔ حکمت کا گیت گا کر اُس کی ستائش کرو۔ اللہ قوموں پر حکومت کرتا ہے، اللہ اپنے مُقدّس تخت پر بیٹھا ہے۔ دیگر قوموں کے شرفا ابراہیم کے خدا کی قوم کے ساتھ جمع ہو گئے ہیں، کیونکہ وہ دنیا کے حکمرانوں کا مالک ہے۔ وہ نہایت ہی سربلند ہے۔
زبور 7:47-9 کِتابِ مُقادّس (URD)
کیونکہ خُدا ساری زمِین کا بادشاہ ہے۔ عقل سے مدح سرائی کرو۔ خُدا قَوموں پر سلطنت کرتا ہے۔ خُدا اپنے مُقدّس تخت پر بَیٹھا ہے۔ اُمّتوں کے سردار اِکٹّھے ہُوئے ہیں تاکہ ابرہامؔ کے خُدا کی اُمّت بن جائیں کیونکہ زمِین کی سِپریں خُدا کی ہیں۔ وہ نہایت بُلند ہے۔