زبور 8:46-11
زبور 8:46-11 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
آؤ، رب کے عظیم کاموں پر نظر ڈالو! اُسی نے زمین پر ہول ناک تباہی نازل کی ہے۔ وہی دنیا کی انتہا تک جنگیں روک دیتا، وہی کمان کو توڑ دیتا، نیزے کو ٹکڑے ٹکڑے کرتا اور ڈھال کو جلا دیتا ہے۔ وہ فرماتا ہے، ”اپنی حرکتوں سے باز آؤ! جان لو کہ مَیں خدا ہوں۔ مَیں اقوام میں سربلند اور دنیا میں سرفراز ہوں گا۔“ رب الافواج ہمارے ساتھ ہے۔ یعقوب کا خدا ہمارا قلعہ ہے۔ (سِلاہ)
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 46زبور 8:46-11 کِتابِ مُقادّس (URD)
آؤ! خُداوند کے کاموں کو دیکھو کہ اُس نے زمِین پر کیا کیا وِیرانِیاں کی ہیں۔ وہ زمِین کی اِنتہا تک جنگ مَوقُوف کراتا ہے۔ وہ کمان کو توڑتا اور نیزے کے ٹُکڑے کر ڈالتا ہے۔ وہ رتھوں کو آگ سے جلا دیتا ہے۔ خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ مَیں خُدا ہُوں۔ مَیں قَوموں کے درمیان سربُلند ہُوں گا۔ مَیں ساری زمِین پر سربُلند ہُوں گا۔ لشکروں کا خُداوند ہمارے ساتھ ہے۔ یعقُوب کا خُدا ہماری پناہ ہے۔ (سِلاہ)
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 46