زبور 8:42-11
زبور 8:42-11 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
دِن کو یَاہوِہ اَپنی شفقت و مَحَبّت ظاہر کرتے ہیں، اَور رات کو اُن کا نغمہ میرے لبوں پر رہتاہے۔ جسے میں اَپنی حیات کے خُدا کے حُضُور دعا کے طور پر پیش کرتا ہُوں۔ میں خُدا سے جو میری چٹّان ہے کہتا ہُوں، ”آپ نے مُجھے کیوں فراموش کر دیا؟ میں دُشمن کے ظُلم کے باعث، کیوں ماتم کرتا پھروں؟“ میرے دُشمنوں کی طَعنہ زنی سے میری ہڈّیاں چُورچُور ہونے لگتی ہیں، جو دِن بھر مُجھ سے کہتے رہتے ہیں، ”آپ کا خُدا کہاں ہے؟“ اَے میری جان، تُو کیوں اُداس ہے؟ اَور تُو میرے اَندر اِس قدر بےچین کیوں ہے؟ خُدا سے اُمّید رکھ، کیونکہ مَیں پھر اَپنے مُنجّی اَور اَپنے خُدا کی سِتائش کروں گا۔
زبور 8:42-11 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
دن کے وقت رب اپنی شفقت بھیجے گا، اور رات کے وقت اُس کا گیت میرے ساتھ ہو گا، مَیں اپنی حیات کے خدا سے دعا کروں گا۔ مَیں اللہ اپنی چٹان سے کہوں گا، ”تُو مجھے کیوں بھول گیا ہے؟ مَیں اپنے دشمن کے ظلم کے باعث کیوں ماتمی لباس پہنے پھروں؟“ میرے دشمنوں کی لعن طعن سے میری ہڈیاں ٹوٹ رہی ہیں، کیونکہ پورا دن وہ کہتے ہیں، ”تیرا خدا کہاں ہے؟“ اے میری جان، تُو غم کیوں کھا رہی ہے، بےچینی سے کیوں تڑپ رہی ہے؟ اللہ کے انتظار میں رہ، کیونکہ مَیں دوبارہ اُس کی ستائش کروں گا جو میرا خدا ہے اور میرے دیکھتے دیکھتے مجھے نجات دیتا ہے۔
زبور 8:42-11 کِتابِ مُقادّس (URD)
تَو بھی دِن کو خُداوند اپنی شفقت دِکھائے گا اور رات کو مَیں اُس کا گِیت گاؤُں گا بلکہ اپنی حیات کے خُدا سے دُعا کرُوں گا۔ مَیں خُدا سے جو میری چٹان ہے کہُوں گا تُو مُجھے کیوں بُھول گیا؟ مَیں دُشمن کے ظُلم کے سبب سے کیوں ماتم کرتا پِھرتا ہُوں؟ میرے مُخالِفوں کی ملامت گویا میری ہڈِّیوں میں تلوار ہے کیونکہ وہ مُجھ سے برابر کہتے ہیں تیرا خُدا کہاں ہے؟ اَے میری جان! تُو کیوں گِری جاتی ہے؟ تُو اندر ہی اندر کیوں بے چَین ہے؟ خُدا سے اُمّید رکھ کیونکہ وہ میرے چہرے کی رَونق اور میرا خُدا ہے۔ مَیں پِھر اُس کی سِتایش کرُوں گا۔