زبور 1:42-3
زبور 1:42-3 کِتابِ مُقادّس (URD)
جَیسے ہرنی پانی کے نالوں کو ترستی ہے وَیسے ہی اَے خُدا! میری رُوح تیرے لِئے ترستی ہے۔ میری رُوح خُدا کی۔ زِندہ خُدا کی پِیاسی ہے۔ مَیں کب جا کر خُدا کے حضُور حاضر ہُوں گا؟ میرے آنسُو دِن رات میری خُوراک ہیں۔ جِس حال کہ وہ مُجھ سے برابر کہتے ہیں تیرا خُدا کہاں ہے؟
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 42زبور 1:42-3 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
قورح کی اولاد کا زبور۔ حکمت کا گیت۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ اے اللہ، جس طرح ہرنی ندیوں کے تازہ پانی کے لئے تڑپتی ہے اُسی طرح میری جان تیرے لئے تڑپتی ہے۔ میری جان خدا، ہاں زندہ خدا کی پیاسی ہے۔ مَیں کب جا کر اللہ کا چہرہ دیکھوں گا؟ دن رات میرے آنسو میری غذا رہے ہیں۔ کیونکہ پورا دن مجھ سے کہا جاتا ہے، ”تیرا خدا کہاں ہے؟“
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 42