زبور 2:4-4
زبور 2:4-4 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَے لوگو! تُم کب تک میری عظمت کو ندامت میں بدلتے رہوگے؟ تُم کب تک بطالت سے مَحَبّت رکھوگے، اَور جھُوٹے معبُودوں کو ڈھونڈتے رہوگے؟ جان رکھو کہ یَاہوِہ نے صادقوں کو اَپنے لیٔے الگ کر رکھا ہے؛ جَب مَیں یَاہوِہ کو پُکاروں گا تو وہ سُن لیں گے۔ تھرتھراؤ اَور تُم گُناہ سے باز رہو؛ خاموش رہو، اَور جَب تُم اَپنے بِستر پر لیٹتے ہو، اَور تُم اَپنے دِلوں کو ٹٹولو۔
زبور 2:4-4 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اے آدم زادو، میری عزت کب تک خاک میں ملائی جاتی رہے گی؟ تم کب تک باطل چیزوں سے لپٹے رہو گے، کب تک جھوٹ کی تلاش میں رہو گے؟ (سِلاہ) جان لو کہ رب نے ایمان دار کو اپنے لئے الگ کر رکھا ہے۔ رب میری سنے گا جب مَیں اُسے پکاروں گا۔ غصے میں آتے وقت گناہ مت کرنا۔ اپنے بستر پر لیٹ کر معاملے پر سوچ بچار کرو، لیکن دل میں، خاموشی سے۔ (سِلاہ)
زبور 2:4-4 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے بنی آدمؔ! کب تک میری عِزّت کے بدلے رُسوائی ہو گی؟ تُم کب تک بطالت سے مُحبّت رکھّو گے اور جُھوٹ کے درپَے رہو گے؟ (سِلاؔہ) جان رکھّو کہ خُداوند نے دِین دار کو اپنے لِئے الگ کر رکھّا ہے۔ جب مَیں خُداوند کو پکارُوں گا تو وہ سُن لے گا۔ تھرتھراؤ اور گُناہ نہ کرو۔ اپنے اپنے بِستر پر دِل میں سوچو اور خاموش رہو۔ (سِلاہ)