زبور 4:39-5
زبور 4:39-5 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
”اے رب، مجھے میرا انجام اور میری عمر کی حد دکھا تاکہ مَیں جان لوں کہ کتنا فانی ہوں۔ دیکھ، میری زندگی کا دورانیہ تیرے سامنے لمحہ بھر کا ہے۔ میری پوری عمر تیرے نزدیک کچھ بھی نہیں ہے۔ ہر انسان دم بھر کا ہی ہے، خواہ وہ کتنی ہی مضبوطی سے کھڑا کیوں نہ ہو۔ (سِلاہ)
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 39زبور 4:39-5 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے خُداوند! اَیسا کر کہ مَیں اپنے انجام سے واقِف ہو جاؤُں اور اِس سے بھی کہ میری عُمر کی مِیعاد کیا ہے۔ مَیں جان لُوں کہ کَیسا فانی ہُوں۔ دیکھ! تُو نے میری عُمر بالِشت بھر کی رکھّی ہے اور میری زِندگی تیرے حضُور بے حقِیقت ہے۔ یقِیناً ہر اِنسان بہترین حالت میں بھی بِالکُل بے ثبات ہے (سِلاہ)
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 39