زبور 4:34-8
زبور 4:34-8 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
مَیں نے رب کو تلاش کیا تو اُس نے میری سنی۔ جن چیزوں سے مَیں دہشت کھا رہا تھا اُن سب سے اُس نے مجھے رِہائی دی۔ جن کی آنکھیں اُس پر لگی رہیں وہ خوشی سے چمکیں گے، اور اُن کے منہ شرمندہ نہیں ہوں گے۔ اِس ناچار نے پکارا تو رب نے اُس کی سنی، اُس نے اُسے اُس کی تمام مصیبتوں سے نجات دی۔ جو رب کا خوف مانیں اُن کے ارد گرد اُس کا فرشتہ خیمہ زن ہو کر اُن کو بچائے رکھتا ہے۔ رب کی بھلائی کا تجربہ کرو۔ مبارک ہے وہ جو اُس میں پناہ لے۔
زبور 4:34-8 کِتابِ مُقادّس (URD)
مَیں خُداوند کا طالِب ہُؤا۔ اُس نے مُجھے جواب دِیا اور میری ساری دہشت سے مُجھے رہائی بخشی۔ اُنہوں نے اُس کی طرف نظر کی اور مُنوّر ہو گئے اور اُن کے مُنہ پر کبھی شرمِندگی نہ آئے گی۔ اِس غرِیب نے دُہائی دی۔ خُداوند نے اِس کی سُنی اور اِسے اِس کے سب دُکھوں سے بچا لِیا۔ خُداوند سے ڈرنے والوں کی چاروں طرف اُس کا فرِشتہ خَیمہ زن ہوتا ہے اور اُن کو بچاتا ہے۔ آزما کر دیکھو کہ خُداوند کَیسا مہربان ہے۔ مُبارک ہے وہ آدمی جو اُس پر توکُّل کرتا ہے