زبور 7:31-10
زبور 7:31-10 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
مَیں آپ کی شفقت و مَحَبّت سے خُوش و خُرّم ہوں گا، کیونکہ آپ نے میری جان کے دُکھ کو دیکھاہے اَور آپ میری جان کی مُصیبت سے واقف ہیں۔ آپ نے مُجھے دُشمن کے ہاتھ میں نہیں جانے دیا بَلکہ میرے پاؤں کشادہ جگہ میں قائِم کر دئیے۔ اَے یَاہوِہ، مُجھ پر رحم کریں کیونکہ مَیں مُصیبت میں ہُوں؛ اَور میری آنکھیں غم کے مارے کمزور ہو چُکی ہیں، اَور میری جان اَور میرا جِسم رنج سے گھُل گیٔے ہیں۔ میری زندگی سخت تکلیف میں ہے؛ میری عمر کراہتے کراہتے فنا ہو گئی؛ میری بدکاریوں کے باعث میری قُوّت گھٹ گئی، اَور میری ہڈّیاں کمزور ہو گئیں۔
زبور 7:31-10 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
مَیں باغ باغ ہوں گا اور تیری شفقت کی خوشی مناؤں گا، کیونکہ تُو نے میری مصیبت دیکھ کر میری جان کی پریشانی کا خیال کیا ہے۔ تُو نے مجھے دشمن کے حوالے نہیں کیا بلکہ میرے پاؤں کو کھلے میدان میں قائم کر دیا ہے۔ اے رب، مجھ پر مہربانی کر، کیونکہ مَیں مصیبت میں ہوں۔ غم کے مارے میری آنکھیں سوج گئی ہیں، میری جان اور جسم گل رہے ہیں۔ میری زندگی دُکھ کی چکّی میں پِس رہی ہے، میرے سال آہیں بھرتے بھرتے ضائع ہو رہے ہیں۔ میرے قصور کی وجہ سے میری طاقت جواب دے گئی، میری ہڈیاں گلنے سڑنے لگی ہیں۔
زبور 7:31-10 کِتابِ مُقادّس (URD)
مَیں تیری رحمت سے خُوش و خُرّم رہُوں گا کیونکہ تُو نے میرا دُکھ دیکھ لِیا ہے۔ تُو میری جان کی مُصِیبتوں سے واقِف ہے۔ تُو نے مُجھے دُشمن کے ہاتھ میں اسِیر نہیں چھوڑا۔ تُو نے میرے پاؤں کُشادہ جگہ میں رکھّے ہیں۔ اَے خُداوند! مُجھ پر رحم کر کیونکہ مَیں مُصِیبت میں ہُوں۔ میری آنکھ بلکہ میری جان اور میرا جِسم سب رنج کے مارے گُھلے جاتے ہیں۔ کیونکہ میری جان غم میں اور میری عُمر کراہنے میں فنا ہُوئی۔ میرا زور میری بدکاری کے باعِث سے جاتا رہا اور میری ہڈّیاں گُھل گئِیں۔