زبور 19:31-20
زبور 19:31-20 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
آپ نے اَپنے ڈرنے والوں کے لیٔے، کتنی بڑی نِعمت رکھ چھوڑی ہے، جسے آپ بنی آدمؔ کے سامنے اُنہیں عطا کرتے ہیں جو آپ میں پناہ لیتے ہیں۔ آپ اُنہیں لوگوں کی سازشوں سے اَپنی حُضُوری کی پناہ گاہ میں چُھپائے رکھتے ہیں اَور اَپنے مَسکن میں اُنہیں اِلزام تراش زبانوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔
زبور 19:31-20 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
تیری بھلائی کتنی عظیم ہے! تُو اُسے اُن کے لئے تیار رکھتا ہے جو تیرا خوف مانتے ہیں، اُسے اُنہیں دکھاتا ہے جو انسانوں کے سامنے سے تجھ میں پناہ لیتے ہیں۔ تُو اُنہیں اپنے چہرے کی آڑ میں لوگوں کے حملوں سے چھپا لیتا، اُنہیں خیمے میں لا کر الزام تراش زبانوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
زبور 19:31-20 کِتابِ مُقادّس (URD)
آہ! تُو نے اپنے ڈرنے والوں کے لِئے کَیسی بڑی نِعمت رکھ چھوڑی ہے۔ جِسے تُو نے بنی آدمؔ کے سامنے اپنے توکُّل کرنے والوں کے لِئے تیّار کِیا۔ تُو اُن کو اِنسان کی بندِشوں سے اپنی حضُوری کے پردہ میں چِھپا لے گا۔ تُو اُن کو زُبان کے جھگڑوں سے شامیانہ میں پوشِیدہ رکھّے گا۔