زبور 1:31-4
زبور 1:31-4 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے خُداوند! میرا توکُّل تُجھ پر ہے۔ مُجھے کبھی شرمِندہ نہ ہونے دے۔ اپنی صداقت کی خاطِر مُجھے رہائی دے۔ اپنا کان میری طرف جُھکا۔ جلد مُجھے چُھڑا۔ تُو میرے لِئے مضبُوط چٹان میرے بچانے کو پناہ گاہ ہو۔ کیونکہ تُو ہی میری چٹان اور میرا قلعہ ہے۔ اِس لِئے اپنے نام کی خاطِر میری رہبری اور رہنُمائی کر۔ مُجھے اُس جال سے نِکال لے جو اُنہوں نے چِھپ کر میرے لِئے بچھایا ہے کیونکہ تُو ہی میرا مُحکم قلعہ ہے۔
زبور 1:31-4 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَے یَاہوِہ، مَیں نے آپ میں پناہ لی ہے؛ مُجھے کبھی شرمندہ نہ ہونے دیں؛ اَے خُدا اَپنی راستبازی کی خاطِر مُجھے رِہائی بخشیں۔ اَپنا کان میری طرف لگائیں، اَور جلدی سے مُجھے بچائیں؛ میری پناہ کی چٹّان بنیں، اَور مُجھے بچانے کے لیٔے محکم قلعہ بنیں۔ چونکہ آپ میری چٹّان اَور میرا قلعہ ہیں، اِس لیٔے اَپنے نام کی خاطِر میری رہبری اَور رہنمائی کریں۔ مُجھے اِس جال میں سے چھُڑا لیں جو میرے لیٔے بچھایا گیا ہے، کیونکہ آپ میری پناہ گاہ ہیں
زبور 1:31-4 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
داؤد کا زبور۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ اے رب، مَیں نے تجھ میں پناہ لی ہے۔ مجھے کبھی شرمندہ نہ ہونے دے بلکہ اپنی راستی کے مطابق مجھے بچا! اپنا کان میری طرف جھکا، جلد ہی مجھے چھٹکارا دے۔ چٹان کا میرا بُرج ہو، پہاڑ کا قلعہ جس میں مَیں پناہ لے کر نجات پا سکوں۔ کیونکہ تُو میری چٹان، میرا قلعہ ہے، اپنے نام کی خاطر میری راہنمائی، میری قیادت کر۔ مجھے اُس جال سے نکال دے جو مجھے پکڑنے کے لئے چپکے سے بچھایا گیا ہے۔ کیونکہ تُو ہی میری پناہ گاہ ہے۔