زبور 10:30-12
زبور 10:30-12 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اے رب، میری سن، مجھ پر مہربانی کر۔ اے رب، میری مدد کرنے کے لئے آ!“ تُو نے میرا ماتم خوشی کے ناچ میں بدل دیا، تُو نے میرے ماتمی کپڑے اُتار کر مجھے شادمانی سے ملبّس کیا۔ کیونکہ تُو چاہتا ہے کہ میری جان خاموش نہ ہو بلکہ گیت گا کر تیری تمجید کرتی رہے۔ اے رب میرے خدا، مَیں ابد تک تیری حمد و ثنا کروں گا۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 30زبور 10:30-12 کِتابِ مُقادّس (URD)
سُن لے اَے خُداوند! اور مُجھ پر رحم کر۔ اَے خُداوند! تُو میرا مددگار ہو۔ تُو نے میرے ماتم کو ناچ سے بدل دِیا۔ تُو نے میرا ٹاٹ اُتار ڈالا اور مُجھے خُوشی سے کمربستہ کِیا تاکہ میری رُوح تیری مدح سرائی کرے اور چُپ نہ رہے۔ اَے خُداوند میرے خُدا! مَیں ہمیشہ تیرا شُکر کرتا رہُوں گا۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 30