زبور 1:30-3
زبور 1:30-3 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
داؤد کا زبور۔ رب کے گھر کی مخصوصیت کے موقع پر گیت۔ اے رب، مَیں تیری ستائش کرتا ہوں، کیونکہ تُو نے مجھے گہرائیوں میں سے کھینچ نکالا۔ تُو نے میرے دشمنوں کو مجھ پر بغلیں بجانے کا موقع نہیں دیا۔ اے رب میرے خدا، مَیں نے چیختے چلّاتے ہوئے تجھ سے مدد مانگی، اور تُو نے مجھے شفا دی۔ اے رب، تُو میری جان کو پاتال سے نکال لایا، تُو نے میری جان کو موت کے گڑھے میں اُترنے سے بچایا ہے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 30زبور 1:30-3 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے خُداوند! مَیں تیری تمِجید کرُوں گا کیونکہ تُو نے مُجھے سرفراز کِیا ہے اور میرے دُشمنوں کو مُجھ پر خُوش ہونے نہ دِیا۔ اَے خُداوند میرے خُدا! مَیں نے تُجھ سے فریاد کی اور تُو نے مُجھے شِفا بخشی۔ اَے خُداوند! تُو میری جان کو پاتال سے نِکال لایا ہے۔ تُو نے مُجھے زِندہ رکھّا ہے کہ گور میں نہ جاؤُں۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 30