YouVersion Logo
تلاش

زبور 1:28-7

زبور 1:28-7 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

اَے یَاہوِہ، مَیں آپ ہی کو پُکاروں گا؛ آپ ہی میری چٹّان ہیں، میری طرف سے کان بند نہ کریں، کیونکہ اگر آپ خاموش رہیں، تو میں اُن لوگوں کی مانند ہو جاؤں گا جو پاتال میں چلے جاتے ہیں۔ جَب مَیں آپ کے پاک ترین مقام کی طرف جَیسے ہی اَپنے ہاتھ اُٹھاؤں، جَب مَیں آپ سے مدد کے لئے فریاد کروں، تَب میری رحم کی اِلتجا کو سُن لیں۔ مُجھے اُن بدکار لوگوں کے عذاب میں شامل نہ کریں، جو بدکاری کرتے رہتے ہیں، جو اَپنے ہمسایوں سے صُلح کی باتیں کرتے ہیں لیکن اَپنے دِلوں میں عداوت رکھتے ہیں۔ اُن کے اعمال کے مُطابق اُنہیں بدلہ دیں، اَور اُنہُوں نے جو بُرائیاں کی ہیں؛ اُن کے ہاتھ کے کاموں کے مُطابق اُن کو سزا دیں، اَور اُنہیں وہ بدلہ دیں جِس کے وہ مُستحق ہیں۔ چونکہ وہ یَاہوِہ کے کاموں کا اَور اُن کی دستکاری پر توجّہ نہیں کرتے، وہ اُنہیں پچھاڑ دیں گے اَور پھر کبھی بھی اُٹھنے نہ دیں گے۔ یَاہوِہ کی سِتائش ہو، کیونکہ اُنہُوں نے میری فریاد سُن لی ہے۔ یَاہوِہ میری قُوّت اَور میری سِپر ہیں؛ میرا دِل اُن پر توکّل کرتا ہے، اَور اُن ہی سے مُجھے مدد مِلی ہے۔ اِس لیٔے میرا دِل شادمان ہے اَور مَیں نغمہ سرائی کرکے اُن کی سِتائش کروں گا۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 28

زبور 1:28-7 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

داؤد کا زبور۔ اے رب، مَیں تجھے پکارتا ہوں۔ اے میری چٹان، خاموشی سے اپنا منہ مجھ سے نہ پھیر۔ کیونکہ اگر تُو چپ رہے تو مَیں موت کے گڑھے میں اُترنے والوں کی مانند ہو جاؤں گا۔ میری التجائیں سن جب مَیں چیختے چلّاتے تجھ سے مدد مانگتا ہوں، جب مَیں اپنے ہاتھ تیری سکونت گاہ کے مُقدّس ترین کمرے کی طرف اُٹھاتا ہوں۔ مجھے اُن بےدینوں کے ساتھ گھسیٹ کر سزا نہ دے جو غلط کام کرتے ہیں، جو اپنے پڑوسیوں سے بظاہر دوستانہ باتیں کرتے، لیکن دل میں اُن کے خلاف بُرے منصوبے باندھتے ہیں۔ اُنہیں اُن کی حرکتوں اور بُرے کاموں کا بدلہ دے۔ جو کچھ اُن کے ہاتھوں سے سرزد ہوا ہے اُس کی پوری سزا دے۔ اُنہیں اُتنا ہی نقصان پہنچا دے جتنا اُنہوں نے دوسروں کو پہنچایا ہے۔ کیونکہ نہ وہ رب کے اعمال پر، نہ اُس کے ہاتھوں کے کام پر توجہ دیتے ہیں۔ اللہ اُنہیں ڈھا دے گا اور دوبارہ کبھی تعمیر نہیں کرے گا۔ رب کی تمجید ہو، کیونکہ اُس نے میری التجا سن لی۔ رب میری قوت اور میری ڈھال ہے۔ اُس پر میرے دل نے بھروسا رکھا، اُس سے مجھے مدد ملی ہے۔ میرا دل شادیانہ بجاتا ہے، مَیں گیت گا کر اُس کی ستائش کرتا ہوں۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 28

زبور 1:28-7 کِتابِ مُقادّس (URD)

اَے خُداوند! مَیں تُجھ ہی کو پکارُوں گا۔ اَے میری چٹان! تُو میری طرف سے کان بند نہ کر۔ اَیسا نہ ہو کہ اگر تُو میری طرف سے خاموش رہے تو مَیں اُن کی مانِند بن جاؤُں جو پاتال میں جاتے ہیں۔ جب مَیں تُجھ سے فریاد کرُوں اور اپنے ہاتھ تیری مُقدّس ہَیکل کی طرف اُٹھاؤُں تو میری مِنّت کی آواز کو سُن لے۔ مُجھے اُن شرِیروں اور بدکرداروں کے ساتھ گھسِیٹ نہ لے جا جو اپنے ہمسایوں سے صُلح کی باتیں کرتے ہیں مگر اُن کے دِلوں میں بدی ہے۔ اُن کے افعال و اعمال کی بُرائی کے مُوافِق اُن کو بدلہ دے۔ اُن کے ہاتھوں کے کاموں کے مُطابِق اُن سے سلُوک کر۔ اُن کے کِئے کا عِوض اُن کو دے۔ وہ خُداوند کے کاموں اور اُس کی دست کاری پر دِھیان نہیں کرتے۔ اِس لِئے وہ اُن کو گِرا دے گا اور پِھر نہیں اُٹھائے گا۔ خُداوند مُبارک ہو۔ اِس لِئے کہ اُس نے میری مِنّت کی آواز سُن لی۔ خُداوند میری قُوّت اور میری سِپر ہے۔ میرے دِل نے اُس پر توکُّل کِیا ہے اور مُجھے مدد مِلی ہے اِسی لِئے میرا دِل نہایت شادمان ہے اور مَیں گِیت گا کر اُس کی سِتایش کرُوں گا۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 28