زبور 1:24-10
زبور 1:24-10 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
داؤد کا زبور۔ زمین اور جو کچھ اُس پر ہے رب کا ہے، دنیا اور اُس کے باشندے اُسی کے ہیں۔ کیونکہ اُس نے زمین کی بنیاد سمندروں پر رکھی اور اُسے دریاؤں پر قائم کیا۔ کس کو رب کے پہاڑ پر چڑھنے کی اجازت ہے؟ کون اُس کے مُقدّس مقام میں کھڑا ہو سکتا ہے؟ وہ جس کے ہاتھ پاک اور دل صاف ہیں، جو نہ فریب کا ارادہ رکھتا، نہ قَسم کھا کر جھوٹ بولتا ہے۔ وہ رب سے برکت پائے گا، اُسے اپنی نجات کے خدا سے راستی ملے گی۔ یہ ہو گا اُن لوگوں کا حال جو اللہ کی مرضی دریافت کرتے، جو تیرے چہرے کے طالب ہوتے ہیں، اے یعقوب کے خدا۔ (سِلاہ) اے پھاٹکو، کھل جاؤ! اے قدیم دروازو، پورے طور پر کھل جاؤ تاکہ جلال کا بادشاہ داخل ہو جائے۔ جلال کا بادشاہ کون ہے؟ رب جو قوی اور قادر ہے، رب جو جنگ میں زورآور ہے۔ اے پھاٹکو، کھل جاؤ! اے قدیم دروازو، پورے طور پر کھل جاؤ تاکہ جلال کا بادشاہ داخل ہو جائے۔ جلال کا بادشاہ کون ہے؟ رب الافواج، وہی جلال کا بادشاہ ہے۔ (سِلاہ)
زبور 1:24-10 کِتابِ مُقادّس (URD)
زمِین اور اُس کی معمُوری خُداوند ہی کی ہے۔ جہان اور اُس کے باشِندے بھی۔ کیونکہ اُس نے سمُندروں پر اُس کی بُنیاد رکھّی اور سَیلابوں پر اُسے قائِم کِیا۔ خُداوند کے پہاڑ پر کَون چڑھے گا اور اُس کے مُقدّس مقام پر کَون کھڑا ہو گا؟ وُہی جِس کے ہاتھ صاف ہیں اور جِس کا دِل پاک ہے۔ جِس نے بطالت پر دِل نہیں لگایا اور مکر سے قَسم نہیں کھائی۔ وہ خُداوند کی طرف سے برکت پائے گا۔ ہاں اپنے نجات دینے والے خُدا کی طرف سے صداقت۔ یہی اُس کے طالِبوں کی پُشت ہے۔ یہی تیرے دِیدار کے خواہاں ہیں۔ یعنی یعقُوب۔ (سِلاہ) اَے پھاٹکو! اپنے سر بُلند کرو۔ اَے ابدی دروازو! اُونچے ہو جاؤ اور جلال کا بادشاہ داخِل ہو گا۔ یہ جلال کا بادشاہ کَون ہے؟ خُداوند جو قوی اور قادِر ہے۔ خُداوند جو جنگ میں زورآور ہے۔ اَے پھاٹکو! اپنے سر بُلند کرو۔ اَے ابدی دروازو! اُن کو بُلند کرو اور جلال کا بادشاہ داخِل ہو گا۔ یہ جلال کا بادشاہ کَون ہے؟ لشکروں کا خُداوند۔ وُہی جلال کا بادشاہ ہے۔ (سِلاہ)