زبور 1:2-4
زبور 1:2-4 کِتابِ مُقادّس (URD)
قَومیں کِس لِئے طَیش میں ہیں اور لوگ کیوں باطِل خیال باندھتے ہیں؟ خُداوند اور اُس کے مسِیح کے خِلاف زمِین کے بادشاہ صف آرائی کر کے اور حاکِم آپس میں مشوَرہ کر کے کہتے ہیں آؤ ہم اُن کے بندھن توڑ ڈالیں اور اُن کی رسِّیاں اپنے اُوپر سے اُتار پھینکیں۔ وہ جو آسمان پر تخت نشِین ہے ہنسے گا۔ خُداوند اُن کا مضحکہ اُڑائے گا۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 2زبور 1:2-4 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اقوام کیوں طیش میں آ گئی ہیں؟ اُمّتیں کیوں بےکار سازشیں کر رہی ہیں؟ دنیا کے بادشاہ اُٹھ کھڑے ہوئے، حکمران رب اور اُس کے مسیح کے خلاف جمع ہو گئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ”آؤ، ہم اُن کی زنجیروں کو توڑ کر آزاد ہو جائیں، اُن کے رسّوں کو دُور تک پھینک دیں۔“ لیکن جو آسمان پر تخت نشین ہے وہ ہنستا ہے، رب اُن کا مذاق اُڑاتا ہے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 2