زبور 46:18-50
زبور 46:18-50 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
یَاہوِہ زندہ ہیں! میری چٹّان مُبارک ہو! اَور میرا مُنجّی خُدا ممتاز ہو! وُہی خُدا ہیں جو میرا اِنتقام لیتے ہیں، اَور قوموں کو میرے سامنے جھُکاتے ہیں، وہ مُجھے میرے دُشمنوں سے بچاتے ہیں، آپ نے مُجھے میرے حریفوں پر سرفرازی بخشی؛ اَور تُند خُو لوگوں سے مُجھے بچایا۔ اِس لیٔے اَے یَاہوِہ، میں قوموں کے درمیان آپ کی تمجید؛ اَور آپ کے نام کی مدح سرائی کروں گا۔ وہ اَپنے بادشاہ کے لیٔے رِہائی کا بُرج؛ اَور اَپنے ممسوح داویؔد اَور اُن کی نَسل کو ہمیشہ اَپنی لافانی مَحَبّت میں رکھیں گے۔
زبور 46:18-50 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب زندہ ہے! میری چٹان کی تمجید ہو! میری نجات کے خدا کی تعظیم ہو! وہی خدا ہے جو میرا انتقام لیتا، اقوام کو میرے تابع کر دیتا اور مجھے میرے دشمنوں سے چھٹکارا دیتا ہے۔ یقیناً تُو مجھے میرے مخالفوں پر سرفراز کرتا، مجھے ظالموں سے بچائے رکھتا ہے۔ اے رب، اِس لئے مَیں اقوام میں تیری حمد و ثنا کروں گا، تیرے نام کی تعریف میں گیت گاؤں گا۔ کیونکہ رب اپنے بادشاہ کو بڑی نجات دیتا ہے، وہ اپنے مسح کئے ہوئے بادشاہ داؤد اور اُس کی اولاد پر ہمیشہ تک مہربان رہے گا۔
زبور 46:18-50 کِتابِ مُقادّس (URD)
خُداوند زِندہ ہے۔ میری چٹان مُبارک ہو۔ اور میرا نجات دینے والا خُدا مُمتاز ہو! وُہی خُدا جو میرا اِنتقام لیتا ہے اور اُمّتوں کو میرے سامنے زیر کرتا ہے وہ مُجھے میرے دُشمنوں سے چُھڑاتا ہے بلکہ تُو مُجھے میرے مُخالِفوں پر سرفراز کرتا ہے۔ تُو مُجھے تُند خُو آدمی سے رہائی دیتا ہے۔ اِس لِئے اَے خُداوند! مَیں قَوموں کے درمیان تیری شُکرگُذاری اور تیرے نام کی مدح سرائی کرُوں گا۔ وہ اپنے بادشاہ کو بڑی نجات عِنایت کرتا ہے اور اپنے ممسُوح داؤُد اور اُس کی نسل پر ہمیشہ شفقت کرتا ہے۔