زبور 5:16-8
زبور 5:16-8 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اے رب، تُو میری میراث اور میرا حصہ ہے۔ میرا نصیب تیرے ہاتھ میں ہے۔ جب قرعہ ڈالا گیا تو مجھے خوش گوار زمین مل گئی۔ یقیناً میری میراث مجھے بہت پسند ہے۔ مَیں رب کی ستائش کروں گا جس نے مجھے مشورہ دیا ہے۔ رات کو بھی میرا دل میری ہدایت کرتا ہے۔ رب ہر وقت میری آنکھوں کے سامنے رہتا ہے۔ وہ میرے دہنے ہاتھ رہتا ہے، اِس لئے مَیں نہیں ڈگمگاؤں گا۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 16زبور 5:16-8 کِتابِ مُقادّس (URD)
خُداوند ہی میری مِیراث اور میرے پیالے کا حِصّہ ہے۔ تُو میرے بخرے کا محافِظ ہے۔ جرِیب میرے لِئے دِل پسند جگہوں میں پڑی بلکہ میری مِیراث خُوب ہے! مَیں خُداوند کی حمد کرُوں گا جِس نے مُجھے نصِیحت دی ہے بلکہ میرا دِل رات کو میری تربیت کرتا ہے۔ مَیں نے خُداوند کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھّا ہے۔ چُونکہ وہ میرے دہنے ہاتھ ہے اِس لِئے مُجھے جُنبِش نہ ہو گی۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 16