زبور 1:15-5
زبور 1:15-5 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَے یَاہوِہ، آپ کے مَقدِس میں کون رہے گا؟ آپ کے مُقدّس پہاڑ پر کون سکونت کرےگا؟ اَور جِس کا کِردار بے اِلزام ہے، وہ جو راستبازی پر چلتا ہے، اَور اَپنے دِل سے سچ بولتا ہے، جو اَپنی زبان سے جھُوٹے اِلزام نہیں لگاتا، اَور اَپنے ہمسایہ سے بدی نہیں کرتا اَور نہ کسی پڑوسی کو بدنام کرتا ہے، یَاہوِہ کی نگاہ میں جو کمینے اِنسان کو حقیر جانتا ہے، لیکن جو یَاہوِہ کا خوف مانتے ہیں اُن کا اِحترام کرتا ہے؛ جو قَسم کھا کر اُسے توڑتا نہیں خواہ اُسے نُقصان ہی کیوں نہ اُٹھانا پڑے؛ جو اَپنا رُوپیہ سُود پر نہیں دیتا؛ اَور بے قُصُور کے خِلاف رشوت نہیں لیتا۔
زبور 1:15-5 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
داؤد کا زبور۔ اے رب، کون تیرے خیمے میں ٹھہر سکتا ہے؟ کس کو تیرے مُقدّس پہاڑ پر رہنے کی اجازت ہے؟ وہ جس کا چال چلن بےگناہ ہے، جو راست باز زندگی گزار کر دل سے سچ بولتا ہے۔ ایسا شخص اپنی زبان سے کسی پر تہمت نہیں لگاتا۔ نہ وہ اپنے پڑوسی پر زیادتی کرتا، نہ اُس کی بےعزتی کرتا ہے۔ وہ مردود کو حقیر جانتا لیکن خدا ترس کی عزت کرتا ہے۔ جو وعدہ اُس نے قَسم کھا کر کیا اُسے پورا کرتا ہے، خواہ اُسے کتنا ہی نقصان کیوں نہ پہنچے۔ وہ سود لئے بغیر اُدھار دیتا ہے اور اُس کی رشوت قبول نہیں کرتا جو بےگناہ کا حق مارنا چاہتا ہے۔ ایسا شخص کبھی ڈانواں ڈول نہیں ہو گا۔
زبور 1:15-5 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے خُداوند تیرے خَیمہ میں کَون رہے گا؟ تیرے کوہِ مُقدّس پر کَون سکُونت کرے گا؟ وہ جو راستی سے چلتا اور صداقت کا کام کرتا اور دِل سے سچ بولتا ہے۔ وہ جو اپنی زُبان سے بُہتان نہیں باندھتا اور اپنے دوست سے بدی نہیں کرتا اور اپنے ہمسایہ کی بدنامی نہیں سُنتا۔ وہ جِس کی نظر میں رذِیل آدمی حقِیر ہے پر جو خُداوند سے ڈرتے ہیں اُن کی عِزّت کرتا ہے۔ وہ جو قَسم کھا کر بدلتا نہیں خواہ نُقصان ہی اُٹھائے۔ وہ جو اپنا رُوپیہ سُود پر نہیں دیتا اور بے گُناہ کے خِلاف رِشوت نہیں لیتا۔ اَیسے کام کرنے والا کبھی جُنبِش نہ کھائے گا۔