زبور 2:149-5
زبور 2:149-5 کِتابِ مُقادّس (URD)
اِسرائیل اپنے خالِق میں شادمان رہے۔ فرزندانِ صِیُّون اپنے بادشاہ کے سبب سے شادمان ہوں۔ وہ ناچتے ہُوئے اُس کے نام کی سِتایش کریں۔ وہ دَف اور سِتار پر اُس کی مدح سرائی کریں۔ کیونکہ خُداوند اپنے لوگوں سے خُوشنُود رہتا ہے۔ وہ حلِیموں کو نجات سے زِینت بخشے گا۔ مُقدّس لوگ جلال پر فخر کریں۔ وہ اپنے بِستروں پر خُوشی سے نغمہ سرائی کریں۔
زبور 2:149-5 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اِسرائیل اَپنے خالق میں شادمان رہے؛ اَور فرزندانِ صِیّونؔ اَپنے بادشاہ کے سبب سے شادمان ہوں۔ اِسرائیلی رقص کرتے ہُوئے اُن کے نام کی سِتائش کریں اَور دف اَور سِتار بجا کر اُن کی مدح سرائی کریں۔ کیونکہ یَاہوِہ اَپنے لوگوں سے خُوش رہتے ہیں؛ اَور حلیموں کو نَجات کا تاج پہناتے ہیں۔ مُقدّسین اِس اِعزاز سے خُوش ہُوں، اَور اَپنے بِستروں پر بھی خُوشی سے نغمہ سرائی کریں۔
زبور 2:149-5 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اسرائیل اپنے خالق سے خوش ہو، صیون کے فرزند اپنے بادشاہ کی خوشی منائیں۔ وہ ناچ کر اُس کے نام کی ستائش کریں، دف اور سرود سے اُس کی مدح سرائی کریں۔ کیونکہ رب اپنی قوم سے خوش ہے۔ وہ مصیبت زدوں کو اپنی نجات کی شان و شوکت سے آراستہ کرتا ہے۔ ایمان دار اِس شان و شوکت کے باعث خوشی منائیں، وہ اپنے بستروں پر شادمانی کے نعرے لگائیں۔