زبور 7:147-11
زبور 7:147-11 کِتابِ مُقادّس (URD)
خُداوند کے حضُور شُکرگُذاری کا گِیت گاؤ۔ سِتار پر ہمارے خُدا کی مدح سرائی کرو۔ جو آسمان کو بادلوں سے مُلبّس کرتا ہے۔ جو زمِین کے لِئے مینہہ تیّار کرتا ہے۔ جو پہاڑوں پر گھاس اُگاتا ہے۔ جو حَیوانات کو خُوراک دیتا ہے اور کوّے کے بچّوں کو جو کائیں کائیں کرتے ہیں۔ گھوڑے کے زور میں اُس کی خُوشنُودی نہیں۔ نہ آدمی کی ٹانگوں سے اُسے کوئی خُوشی ہے۔ خُداوند اُن سے خُوش ہے جو اُس سے ڈرتے ہیں اور اُن سے جو اُس کی شفقت کے اُمیدوار ہیں۔
زبور 7:147-11 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب کی تمجید میں شکر کا گیت گاؤ، ہمارے خدا کی خوشی میں سرود بجاؤ۔ کیونکہ وہ آسمان پر بادل چھانے دیتا، زمین کو بارش مہیا کرتا اور پہاڑوں پر گھاس پھوٹنے دیتا ہے۔ وہ مویشی کو چارا اور کوّے کے بچوں کو وہ کچھ کھلاتا ہے جو وہ شور مچا کر مانگتے ہیں۔ نہ وہ گھوڑے کی طاقت سے لطف اندوز ہوتا، نہ آدمی کی مضبوط ٹانگوں سے خوش ہوتا ہے۔ رب اُن ہی سے خوش ہوتا ہے جو اُس کا خوف مانتے اور اُس کی شفقت کے انتظار میں رہتے ہیں۔