زبور 4:143-10
زبور 4:143-10 کِتابِ مُقادّس (URD)
اِسی سبب سے مُجھ میں میری جان نِڈھال ہے اور میرا دِل مُجھ میں بیکل ہے۔ مَیں گُذشتہ زمانوں کو یاد کرتا ہُوں۔ مَیں تیرے سب کاموں پر غَور کرتا ہُوں اور تیری دست کاری پر دِھیان کرتا ہُوں۔ مَیں اپنے ہاتھ تیری طرف پَھیلاتا ہُوں۔ میری جان خُشک زمِین کی مانِند تیری پیاسی ہے۔ (سِلاہ) اَے خُداوند! جلد مُجھے جواب دے۔ میری رُوح گُداز ہو چلی۔ اپنا چہرہ مُجھ سے نہ چِھپا۔ اَیسا نہ ہو کہ مَیں قبر میں اُترنے والوں کی مانِند ہو جاؤُں۔ صُبح کو مُجھے اپنی شفقت کی خبر دے کیونکہ میرا توکُّل تُجھ پر ہے۔ مُجھے وہ راہ بتا جِس پر مَیں چلُوں کیونکہ مَیں اپنا دِل تیری ہی طرف لگاتا ہُوں۔ اَے خُداوند! مُجھے میرے دُشمنوں سے رہائی بخش کیونکہ مَیں پناہ کے لِئے تیرے پاس بھاگ آیا ہُوں۔ مُجھے سِکھا کہ تیری مرضی پر چلُوں اِس لِئے کہ تُو میرا خُدا ہے۔ تیری نیک رُوح مُجھے راستی کے مُلک میں لے چلے۔
زبور 4:143-10 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
میرے اندر میری روح نڈھال ہے، میرے اندر میرا دل دہشت کے مارے بےحس و حرکت ہو گیا ہے۔ مَیں قدیم زمانے کے دن یاد کرتا اور تیرے کاموں پر غور و خوض کرتا ہوں۔ جو کچھ تیرے ہاتھوں نے کیا اُس میں مَیں محوِ خیال رہتا ہوں۔ مَیں اپنے ہاتھ تیری طرف اُٹھاتا ہوں، میری جان خشک زمین کی طرح تیری پیاسی ہے۔ (سِلاہ) اے رب، میری سننے میں جلدی کر۔ میری جان تو ختم ہونے والی ہے۔ اپنا چہرہ مجھ سے چھپائے نہ رکھ، ورنہ مَیں گڑھے میں اُترنے والوں کی مانند ہو جاؤں گا۔ صبح کے وقت مجھے اپنی شفقت کی خبر سنا، کیونکہ مَیں تجھ پر بھروسا رکھتا ہوں۔ مجھے وہ راہ دکھا جس پر مجھے جانا ہے، کیونکہ مَیں تیرا ہی آرزومند ہوں۔ اے رب، مجھے میرے دشمنوں سے چھڑا، کیونکہ مَیں تجھ میں پناہ لیتا ہوں۔ مجھے اپنی مرضی پوری کرنا سکھا، کیونکہ تُو میرا خدا ہے۔ تیرا نیک روح ہموار زمین پر میری راہنمائی کرے۔