زبور 1:136-9
زبور 1:136-9 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ کیونکہ وہ بھلےہیں۔ اُن کی شفقت اَبدی ہے۔ معبُودوں کے خُدا کا شُکر بجا لاؤ۔ اُن کی شفقت اَبدی ہے۔ خُداوندوں کے خُدا کا شُکر بجا لاؤ: اُن کی شفقت اَبدی ہے۔ اُن کا جو اکیلے بڑے بڑے عجِیب کام کرتے ہیں، اُن کی شفقت اَبدی ہے۔ جنہوں نے اَپنی حِکمت سے آسمان بنایا، اُن کی شفقت اَبدی ہے۔ جنہوں نے زمین کو پانی پر پھیلایا، اُن کی شفقت اَبدی ہے۔ جنہوں نے بڑے بڑے نیّر بنائے۔ اُن کی شفقت اَبدی ہے۔ یعنی دِن پر حُکومت کرنے کے لیٔے سُورج، اُن کی شفقت اَبدی ہے۔ اَور رات پر حُکومت کرنے کے لیٔے چاند اَور سِتارے بنائے؛ اُن کی شفقت اَبدی ہے۔
زبور 1:136-9 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب کا شکر کرو، کیونکہ وہ بھلا ہے، اور اُس کی شفقت ابدی ہے۔ خداؤں کے خدا کا شکر کرو، کیونکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔ مالکوں کے مالک کا شکر کرو، کیونکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔ جو اکیلا ہی عظیم معجزے کرتا ہے اُس کا شکر کرو، کیونکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔ جس نے حکمت کے ساتھ آسمان بنایا اُس کا شکر کرو، کیونکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔ جس نے زمین کو مضبوطی سے پانی کے اوپر لگا دیا اُس کا شکر کرو، کیونکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔ جس نے آسمان کی روشنیوں کو خلق کیا اُس کا شکر کرو، کیونکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔ جس نے سورج کو دن کے وقت حکومت کرنے کے لئے بنایا اُس کا شکر کرو، کیونکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔ جس نے چاند اور ستاروں کو رات کے وقت حکومت کرنے کے لئے بنایا اُس کا شکر کرو، کیونکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔
زبور 1:136-9 کِتابِ مُقادّس (URD)
خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہے کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔ اِلہٰوں کے خُدا کا شُکر کرو کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔ مالِکوں کے مالِک کا شُکر کرو کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔ اُسی کا جو اکیلا بڑے بڑے عجِیب کام کرتا ہے کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔ اُسی کا جِس نے دانائی سے آسمان بنایا کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔ اُسی کا جِس نے زمِین کو پانی پر پَھیلایا کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔ اُسی کا جِس نے بڑے بڑے نیّر بنائے کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔ دِن کو حُکُومت کرنے کے لِئے آفتاب کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔ رات کو حُکُومت کرنے لِئے ماہتاب اور سِتارے کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔